Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

شہید بغداد اُسیدالحق قادری بدایونی

April 25, 2014April 25, 2014 0 1 min read
Usaid Ul Haq Qadri Book
Usaid Ul Haq Qadri
Usaid Ul Haq Qadri

محترم السلام علیکم ! کیاآپ وہی ترازی صاحب ہیں جن کی کتاب”تحریک ختم نبوت سیّدنا صدیق اکبر تا علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی”ہے۔؟ یہ کتاب میری نظر سے گزری ہے، خانوادہ علیمیہ پربہت خوب کاوش ہے، میں نے حال ہی میں ایک طویل مضمون قلم بند کیا ہے،آپ کی کتاب کا حوالہ بھی دیا ہے۔” 24 اپریل 2012ء کو شوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک پر محترم اُسید الحق محمد عاصم قادری شہید کا ہمارے نام یہ پہلا پیغام تھا جو آگے چل کر مزید رابطے کا سبب بنا۔ شہید سے دوسرا رابطہ 29 مئی 2012ء کو اُس وقت ہوا جب ہم نے اپنے فیس پیج پر علامہ عبدالحامد بدایونی اور مولانا شاہ احمد نورانی صدیقی کے جون 1957 کے دورہ روس سے متعلق تصاویر شیئر کیں تو علامہ اسیدالحق صاحب نے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ،جناب ترازی صاحب ”تاثرات روس”ہمارے کتب خانے میں موجود ہے لیکن مجھے ایک کتاب کی تلاش ہے، ممکن ہے آپ کے پاس ہو، علامہ بدایونی اور مولانا عبدالعلیم صدیقی کے 1946ء میں حجاز کا سفر نامہ حامد بھائی نے لکھا تھا ”وفد حجاز کی رپورٹ ”کے نام سے یہ کتاب اگر دستیاب ہوجائے تو میں بہت ممنون ہونگا۔

اِس کے بعد 20 مارچ 2013ء کو شہید کا برقی پیغام ملا جس میں آپ نے لکھا”السلام علیکم!ایک ضرورت کیلئے تکلیف دے رہا ہوں، ثاقب بھائی سے بھی کہہ چکا ہوں،مجھے جے یو پی کی 1952ء تا 1957ء کے درمیان کی سالانہ رپورٹ درکار ہے ،یہ غالباً ایک ساتھ شائع ہوئی ہے،دراصل اِن سالوں میں جے یو پی کا ایک وفد حجاز گیا تھا اور اُس نے شاہ سعود سے ملاقات کرکے گنبد خضراء شریف کے تحفظ کا مطالبہ کیا تھا،میں مولانا عبدالحامد بدایونی کا رسالہ” الجواب المشکور” شائع کررہا ہوں ،اُس کے مقدمے کے سلسلے میں مجھے معلومات درکار ہیں،اگر فرصت ہو تو اِس جانب توجہ فرمائیں۔” حسن اتفاق کہ مولانا اُسید الحق قادری صاحب کی مطلوبہ دستاویزات اور 1952ء میں جے یوپی کے وفد کی رپورٹ ”تحفظ مسجد نبوی اور آثار مبارکہ عربی، فارسی اور اردو تینوں زبانوں میں ہمارے ریکارڈ میں موجود تھی، جو ہم نے انہیں ارسال کردیں ،آپ نے بے پناہ اظہارتشکر فرمایا اوراِن دستاویزات کو بطور حوالہ استعمال کرنے کی اجازت طلب کی۔

اکتوبر 2013ء میں ہم نے اپنے فیس پیج پر ”فتاویٰ علماء طہران بجواز بناء الانبیاء والائمة وزیارتھم علیم السلام”سن اشاعت رجب 1381ھ اور مبلغ اسلام علامہ عبدالعلیم صدیقی کا تقریباً 70سال قبل 1366ھ میں شائع ہونے والا ایک نادر عربی رسالہ جس پر اخوان المسلمین کے بانی شیخ حسن البناء کی تقریظ موجود ہے ” الفتوی النصوص فی بیان الضرائن و المکوس” کے ٹائٹل پیج پر لگائے تو شہید نے اِن دونوں اہم رسالوں کو دیکھنے کی خواہش کا اظہار فرمایا،ہم نے دونوں رسالے انہیں ارسال فرماتے ہوئے گزارش کی کہ وہ ہمارے لیے ” الفتوی النصوص فی بیان الضرائن و المکوس”کے اردو ترجمہ کا اہتمام فرمادیں،ہم اِس ترجمے کو افادہ عام کیلئے پاکستان میں شائع کرنا چاہتے ہیں،حضرت نے بہت جلد ترجمہ مکمل کرکے ارسال کرنے کا وعدہ فرمایا، لیکن زندگی نے انہیں وعدہ وفا کرنے کی مہلت نہیں دی ۔9نومبر 2013ء کو جناب اُسید الحق کی جانب سے ملنے والا پیغام”ہمارے ایک دوست مبلغ اسلام پر پی ایچ ڈی کررہے ہیں ،میں نے آپ کا حوالہ دیا ہے ،اگر ممکن ہو تو کچھ تعاون فرمادیں ”ہمارے نام حضرت کاآخری برقی مراسلہ ثابت ہوا،اورملت اسلامیہ کا یہ نابغہ روزگار نوجوان خانوادہ بدایونی کا چشم وچراغ اور عظیم اسلامی اسکالر 4مارچ کو عراق میں دہشت گردی کا نشانہ بن کر ہمیں حیران و غمگین چھوڑ گیا۔

گئے دنوں کا سراغ لے کر کدھر سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ

قارئین محترم !اپریل 2013ء سے قبل ہماراعلامہ اسید الحق عاصم قادری سے غائبانہ تعارف تھا ،جس کی بنیاد ماہنامہ” جام نور” میں شائع ہونے والے آپ کے علمی و تحقیقی مضامین اور مجاہد آزادی علامہ فضل الحق خیرآبادی پر پاکستان میں شائع ہونے والی کتاب ”خیرآبادیات”تھی، گو پاک بھارت سرحدی دیوار نے ہمیں کبھی علامہ اسیدالحق قادری سے شرف ِملاقات کا موقع نہیں دیا، لیکن انٹر نیٹ کی دنیا سرحدی حدود وقیود کی پابند نہیں،آپ کہیں بھی کسی سے بھی رابطہ قائم کر سکتے ہیں، یوں نیٹ کے ذریعے ٔ علامہ اسید الحق قادری سے قائم ہونے والا یہ مختصر سا تعلق ہمارے لیے کسی اعزاز سے کم نہ تھا، ہم نے ہمیشہ اِس تعلق کو اپنے لیے باعث فخر و مسرت جانا اور مجلس ِاحباب میں ذکر کرتے ہوئے نازاں وشاداں رہے۔

Usaid Ul Haq Qadri Book
Usaid Ul Haq Qadri Book

علامہ اسیدالحق قادری خانوادہ قادریہ بدایوں کی علمی، تہذیبی اور روحانی وراثتوں کے امین تھے،آپ حضرت مولاناشاہ فضل رسول قادری بدایونی، تاج الفحول مولانا عبدالقادر بدایونی، مولانا عبدالقدیربدایونی اور شیخ عبدالحمید محمد سالم قادری کے علوم وفضل کے حقیقی وارث تھے،6مئی 1975ء کو بدایوں میں جنم لینے والے اِس علم وفن کے آفتاب نے ابتدائی تعلیم اپنے والد ماجد کے زیر سرپرستی مدرسہ قادریہ میں حاصل کی ، خواجہ علم وفن علامہ مظفر حسین رضوی صاحب قبلہ کی بارگاہ میں زانوے تلمذ طے کرکے فاضل درس نظامی ہوئے،الہ آباد بورڈ اتر پردیش سے فاضل دینیات اور فاضل ادب عربی کیا، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے ایم،اے علوم اسلامیہ مکمل کیا اور فن تفسیر وعلوم قرآن میں تخصص کیلئے جامعہ ازھر تشریف لے گئے، وہیں آپ نے دارالافتاء المصریة سے تخصص فی الافتاء بھی کیا،علامہ اسید الحق قادری 2004ء میں ہندوستان واپس تشریف لائے اور تخلیقی و تصنیفی میدان میں قدم رکھا۔

صرف دس سال کے مختصر عرصے میں ساٹھ سے زائد کتابوں کی تخریج وتصحیح، تصنیف وتالیف اور تحقیق وتدوین کا حیرت انگیز اور فقید المثال کارنامہ انجام دے ڈالا، یوں صرف 38سال کی عمر قلیل میں بزرگوں جیسے کام کرنے والے اسیدالحق قادری نوجوان محقق اور ندرت فکر رکھنے والے عظیم اسلامی اسکالر کے روپ میں ملت اسلامیہ میں ممتاز مقام حاصل کر چکے تھے، انہوں نے اپنے خانوادے کی علمی وتصنیفی خدمات کو ایک نئے رنگ و آہنگ سے مزین کیا اور تاج الفحول اکیڈمی کے زیر نگرانی اپنے بزرگوں کی سو سے زائد تصانیف اپنی تخریج و تخشیہ اور تقدیم کے ساتھ شائع کرنے اور بعض کتابوں کو ہندی ،گجراتی اور انگریزی زبانوں میں منتقل کرنے کا بھی اہتمام کیا،اُن کی تصنیف وتالیف میں ”قرآن کی سائنسی تفسیر، خامہ تلاشی، خیرآبادیات،عربی محاورات، حدیث افتراق امت اور منتخب التواریخ”کی تقدیم جدید علمی وادبی حلقوں میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھیں گئیں۔

گذشتہ سال اُن کی پندرہ کتابیں منظر عام پر آئیں،جن میں خانوادہ بدایوں کی مفصل تاریخ ”اکمل التاریخ”مصنفہ مولانا ضیاء القادری،خانوادہ مارہرہ شریف کی مکمل تاریخ ”تذکرہ نوری”مصنفہ قاضی غلام شبر نوری،ترجمہ و شرح قصیدتان رائعتان”،”الجواب المشکور”مصنفہ مولانا عبدالحامد بدایونی اور حضرت شمس مارہرہ آل احمد اچھے میاں کے جشن دو صد سالہ کی مناسبت سے تین اہم اور وقیع کتابیں قابل ذکر ہیں،آپ کا سب سے بڑا کارنامہ اپنے خاندان کی تاریخ کی ازسر نو اشاعت اور اپنے پیر خانے خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کی تاریخ اور اکابر مارہرہ کی حیات وخدمات پر مبنی کتب کی اشاعت جدید ہے،علامہ اسید الحق نے مختلف علوم وفنون پر بھی قلم اٹھایا اور سیکڑوں تحقیقی مضامین سپرد قلم کیے، جوماہنامہ ”جام نور ” کے صفحات کی زینت بن کر اُس کے علمی معیار میں اضافے کا سبب بنے۔

علامہ اسیدالحق قادری کا شمار قرآن وحدیث پر گہری نظر رکھنے والے نوجوان علمائ میں ہوتاتھا،آپ علوم عقلیہ ونقلیہ پر کامل عبور رکھتے تھے،اسید الحق قادری برصغیر پاک وہند میں نوجوان علماء کے سرخیل اور نئی نسل میں علم وادب کی ایک معتبر شخصیت تھے ،آپ صحیح معنوں میں عالم دین اور اپنے آباؤ اجداد کی وراثتوں کے امین اور اُن کے نقش قدم پر چلنے والے تھے، علامہ محمد افروز چڑیا کوٹی فرماتے ہیں” انہوں نے اپنی عملی زندگی کا آغاز ایسے وقت میں کیاجب فیض وتحقیق کی جنس گراں مایہ بازار علم سے تقریباً اٹھ چکی تھی،فکرونظر کے زوایئے دھندلا سے گئے تھے،تعلیمی و تنظیمی امور بری طرح انحطاط وتعطل کے شکار تھے،تحقیقی مزاج مفلوج اور اپنی ذات سے اوپر اٹھ کر دوسروں کیلئے کچھ سوچنے کا شعور قریباً اپاہج ہوچکا تھا اور جماعت تحقیق و تخلیص سے آنکھیں موند کر محض چند رسمی معمولات میں الجھ کر رہ گئی تھی،ایسے خشمگیں حالات میں چمن اہلسنّت کی حنا بندی اور علم وتحقیق کی گرتی ہوئی قدروں کو سنبھالا دینے کیلئے علامہ میدان میں اترے اور انتھک کوششوں اور اپنے مدبرانہ خیالات سے وہ انقلاب بپا کرتے ہیں کہ زمانہ عش عش کر اٹھتا ہے۔

Usaid Ul Haq Qadri Book
Usaid Ul Haq Qadri Book

حضرت علامہ اسید الحق قادری کی زندگی” کم وقت میں زیادہ کام” سے عبارت ہے، یہی وجہ ہے کہ کم عمری میں انہوں نے علمی میدان میں گرانقدر خدمات انجام دیں، علمی وادبی حلقوں کو اُن سے بڑی توقعات وابستہ تھیں، زندگی اگر وفا کرتی تووہ اور بھی محیرالعقول اور تاریخ ساز کارنامے انجام دیتے، مگر کاتب تقدیر کی دی ہوئی مہلت ہی اتنی تھی،منگل 4مارچ 2014ء کو وہ اُس وقت ہمیں افسردہ و سوگوار چھوڑ کر عازم جنت ہوئے جب ایک 25رکنی زیارتی وفد جس میں اُن کے والد محترم مولانا عبدالحمید محمد سالم قادری اور چھوٹے بھائی مولانا محمد عبدالغنی عطیف میاں قادری بھی شامل تھے، کے ہمراہ بغداد شریف کی زیارت سے فارغ ہو کر ”اربل”جاتے ہوئے شاہراہ سلیمانیہ پر ایک دہشت گردانہ حملے میں شہید کر دیئے گئے ،یوں ہمیشہ علم وادب کی آبیاری کرنے والی سرزمین ِدجلہ وفرات ایک عالم بے دبدل کے خون سے رنگین ہوگئی،انہیں جمعرات 6مارچ 2014ء کوواپس ہندوستان روانہ ہونا تھا، مگر مشیت ایزدی یہی تھی کہ اِس دن اُن کے جسد خاکی کو بغداد کے الگیلانیہ میں احاطہ درگاہ غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی میں سپرد خاک کیا جائے،پہنچی وہیں پہ خاک جہاں کا خمیر تھا۔زندگی میں ایک بار انہوں نے اِس تمنا کا اظہار فرمایا تھاکہ ”جینے کیلئے مدینہ اور مرنے کیلئے بغداد پسند کرتا ہوں” ، ” فْزتْ وَ رَبّ الکَعبہ” ربّ کعبہ کی قسم وہ کامیاب ہوگئے، اللہ کریم نے اپنے محبوب بندے کی خواہش کو رتبہ شہادت سے اِس طرح بدلا کہ ملت ِاسلامیہ انہیں ہمیشہ ”شہید ِبغداد” کے نام سے یاد رکھے گی،آج دنیائے علم وتحقیق کے اِس ابھرتے ہوئے مفکر ومدبر، ممتاز محقق ، متبحرعالم دین ، محدث و فقیہ، قادرالکلام شاعر اور متحرک وفعال علم دوست شخصیت سے وابستہ چند متذکرہ یادیں ہمارا سرمایۂ افتخارہیں، بلاشبہ شہید اسید الحق قادری ایک عبقری شخصیت تھے ،انہوں نے تلاش وجستجو کو ایک نیا رنگ دیا اور عصری تقاضوں کے مطابق تحقیق و تنقید کے نئے زوایئے متعین کرکے میدان علم وادب پر اپنے اَنمٹ نقوش چھوڑے،اُن کے چلے جانے سے ملّت ِاسلامیہ کا جو عظیم نقصان ہوا، یقینا اُس کی تلافی کئی دہائیوں تک ممکن نہیں ہے، شاعر مشرق اقبال نے ایسے ہی لوگوں کیلئے کہا تھا۔

تجھے معلوم بھی کچھ کہ صدیوں کے تفکر سے
کلیجہ پھونک کر کرتی ہے فطرت اِک بشر پیدا

تحریر: محمداحمد ترازی
mahmedtarazi@gmail.com

Share this:
Tags:
book information message پیغام کتاب معلومات
Pemra
Previous Post پیمرا کا جیو نیوز کو شوکاز نوٹس، 14 دن کے اندر وضاحت طلب
Next Post مضاربہ اسکینڈل میں ملوث تمام ملزم جلدگرفتارکیے جائیں، چیئرمین نیب
Qamar Zaman

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close