
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں بینظیر بھٹو شہید اسپتال کے واش روم سے دو نومولود بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔
تھانہ وارث خان پولیس کے مطابق نومولود بچوں کی لاشیں گزشتہ رات بینظیر بھٹو اسپتال کے گائنی وارڈ کے واش روم سے برآمد ہوئیں۔
ایس ایچ او کے مطابق ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم کسی کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا، پولیس اس سلسلے میں تفتیش کر رہی ہے۔
