
کراچی (جیوڈیسک) شارع فیصل پریوم القدس ریلی کی بس پر فائرنگ کے نتیجہ میں تین خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شارع فیصل پر فائن ہاؤس کے قریب پیش آیا جس میں 3 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد بھگدڑ مچ گئی اور شارع فیصل پر ٹریفک جام ہو گیا۔
