
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ نے اپنے سوتیلے بھائی نائب وزیراعظم دوم شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو ولی عہد نامزد کر دیا ہے۔
شاہی محل کی طرف سے جاری اس فرمان کا اعلان سرکاری ٹی وی الاخباریہ پر کیا گیا، فرمان میں موجودہ ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
