
میلبورن (جیوڈیسک) میلبورن کرکٹ گراؤنڈ پر آسٹریلوی ٹیم کا پریکٹس سیشن جاری تھا کہ آل راؤنڈر شین واٹسن کو فاسٹ بائولر جیمز پیٹنسن کی گیند پر باؤنسر لگا جس کے بعد وہ چند منٹ تک اپنا سر ہاتھوں میں لے کر بیٹھے رہے۔ پھر ساتھی کھلاڑی اور ڈاکٹر نے ڈریسنگ روم تک پہنچایا۔
ٹیم کے نائب کپتان بریڈ ہیڈن کا کہنا ہے کہ شین واٹسن اب بالکل ٹھیک ہیں۔ واضع رہے کہ چند ہفتے قبل آسٹریلیا ہی کے فلپ ہیوز باؤنسر لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
