
شارجہ (جیوڈیسک) شارجہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے پریکٹس میچ کے دوران آل راونڈر محمد حفیظ زخمی ہوگئے۔ فیلڈنگ کے دوران محمد حفیظ کے ہاتھ میں گیند لگنے سے چوٹ لگ گئی جس پر کئی ٹانکے بھی آئے ہیں۔
انجری کے باعث محمد حفیظ اتوار کو آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے ٹی 20 میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے جبکہ ان کی ون ڈے سیریز میں شرکت بھی مشکوک ہوگئی ہے۔ محمد حفیظ کی جگہ ذوالفقار بابر یا سمیع اسلم کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
