Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

حضور غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی سوانح حیات

December 28, 2017December 28, 2017 0 1 min read
Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak
Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak
Hazrat Sheikh Abdul Qadir Jilani Ghous Pak

تحریر : صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی
تاریخ کے طالب علم خوب جانتے ہیں کہ تہذیب وتمد ن کے اعتبار سے دنیا کی کوئی بھی قوم مسلمانوں کی ہم پلہ نہ تھی، پوری دنیا میں ان کے کارناموں ، تہذیب و تمدن ، علم و حکمت اور فہم و فراست کا شہرہ تھا آپ صرف بغداد ہی کو لیجئے ،دنیائے اسلام میں اس کو مرکزی حیثیت حاصل تھی کیونکہ علوم فنون، حکمت و دانش اور فہم و فراست کے لحاظ سے دنیا کے لئے بغدادجاذبیت اختیار کر چکا تھا۔جہاںایک طرف مسلمان اگر رفعتِ عظمت کو چھو رہے تھے تو دوسری طرف بیرونی نظریات و خیالات کی یلغار اس کے یقین واعتماد کی دیواروں کی بنیادیں بھی اندر ہی اندر سے کھوکھلی کر رہی تھی۔علم و حکمت کی پیاسی انسانیت کسی ایسے مسیحا کے انتظار میں تھی جو اپنے قدوقامت اور علم و حکمت کی بنیاد پر صدیوں پر بھاری ہو ،غالباً یہ ٥٥٣ ہجری کا واقعہ ہے کہ ایک شخص کسی بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا مگر وہ بزرگ یکا یک اُٹھ کر باہر تشریف لے گئے جو شخص وہاں حاضر ہوا وہ بھی پانی کا لوٹا بھر کر بزرگ کے پیچھے پیچھے چلا آیا لیکن انہوں نے کچھ توجہ نہ فرمائی۔ چلتے چلتے یہ بزرگ فصیلِ شہر کے دروازے پر پہنچے۔ دروازہ خود بخود کُھل گیا اور وہ شہر سے باہر نکل گئے۔ مذکورہ شخص بھی اُن کے پیچھے پیچھے ہو لیا۔ چند قدم چلے تھے کہ ایک عظیم الشان شہر نظر آیا، آپ اس میں داخل ہو کر ایک مکان کے اندر چلے گئے وہاں چھ شخص بیٹھے تھے وہ ازراہِ تعظیم کھڑے ہو گئے اور آپ کو سلام کیا۔ مکان کے ایک کونے سے کسی کے کراہنے کی آواز آ رہی تھی ،تھوڑی دیر میں وہ آواز بند ہو گئی اتنے میں ایک شخص آیا اور اس کونے سے ایک میت کندھے پر اٹھا کر چلا گیا پھر ایک نصرانی وضع کا شخص آپکے سامنے حاضر ہوا۔ اُس کا سر برہنہ تھا اور بڑی بڑی مونچھیں تھیںبزرگ نے اس شخص کے سر اور لبوں کے بال تراشے پھر اسے کلمہ شہادت پڑھایا اور اِن چھ اشخاص سے مخاطب ہو کر فرمایا۔

میں بہ حکم الٰہی اس شخص کو متوفی کا قائم مقام کرتا ہوں ان اشخاص نے بیک زبان کہا ”ہمارے سر آنکھوں پر”پھر آپ اِس شہر سے باہر تشریف لے آئے چند ہی قدم چلے تھے کہ بغداد کی شہر پناہ آ گئی۔ پہلے کی طرح اس کا دروازہ خود بخود کھل گیا اور آپ اپنے دولت کدہ پر تشریف لے آئے صبح ہوئی اور وہ شخص اُن بزرگ سے درس لینے بیٹھا اور بزرگ کو قسم دے کر رات کے واقعہ کی تفصیل پوچھی ، آپ نے فرمایا پہلے عہد کرو کہ جب تک میں زندہ ہوں اس واقعہ کا اظہار کسی سے نہ کرو گے اُس شخص نے ایسا کرنے کا وعدہ کیا جس پر بزرگ نے فرمایا رات کو جس شہر میں ہم گئے تھے اُس کا نام ”نہاوند” تھا جو بغداد سے دور دراز فاصلہ پر واقع ہے۔ مکان میں جو چھ آدمی تھے وہ ابدالِ وقت ہیں۔ جس شخص کے کراہنے کی آواز تم نے سُنی وہ ساتواں ابدال تھا۔ اس وقت اس کا عالمِ نزع تھا جب وہ واصل بحق ہو گیا تو اُس کی میت حضرت خضر علیہ السلام اُٹھا کر لے گئے۔ جس آدمی کو میں نے کلمہ شہادت پڑھایا وہ قسطنطنیہ کا رہنے والا ایک عیسائی تھا۔ میں نے اللہ کے حکم سے مرحوم ابدال کی جگہ اسے ساتواں ابدال مقرر کیاوہ شخص جو بزرگ کی خدمت میں حاضر ہوا شیخ ابو الحسن بغدادی تھے اور جس بزرگ کی خدمت میں انہوں نے حاضر ی دی وہ شیخ عبدالقادر جیلانی تھے۔اولیاء اللہ نے ان کی آمد کی اطلاع ان کی ولادت سے پہلے دے دی تھی، قطبِ دوراں شیخ ابو بکرہوار نے ایک دن اپنی مجلس میں شیخ غراز سے کہا ”عراق میں ایک ایسا مردِ خُدا پیدا ہو گا جو اللہ اور اُن کے بندوں کے نزدیک بے حد رتبے کا حامل ہو گا اس کی سکونت بغداد میں ہو گی وہ کہے گا کہ” میرا قدم ہر ولی کی گردن پر ہے” اس کے زمانے کے اولیاء اس کی بات مانیں گے اُس کے دور میں اُس جیسا کوئی نہیں ہوگا۔

حضرت غوث الااعظم نے ساداتِ کرام کے ایک مقدس گھرانے میں آنکھ کھولی جہاں ہر وقت قال اللہ و قال الرسول صلی ٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدائیں گونجتی تھیں ان کے نانا سید عبداللہ صومعی ٰاور والد محترم سید ابو صالح موسیٰ دوست جنگی اولیائے کامل تھے۔ اسی طرح آپ کی والدہ ماجدہ سیدہ ام الخیر فاطمہ اور پھُوپھی سیدہ عائشہ عارفات ربانی میں سے تھیںان تمام ہستیوں کا شمار عالی مر تبت عابد و زاہد اور منکسر المزاج بزرگان ِ دین میں ہوتا تھا چنانچہ شیخ الاسلام والمسلمین ،حجةاللہ علی العالمین ،قطب الاقطاب ،رائس الاغیاث سیدنا محی الدین ابو محمد عبدالقادرالحسنی الحسینی الجیلانی 470ھ میں طبرستان کے قصبے جیلان میں پیدا ہوئے حضور غوث ِ اعظم کی ولادت کے حوالے سے متعدد روایات بیان کی گئی ہیں جن میں معتبر روایت یہی ہے کہ حضور غوث الاعظم یکم رمضان المبارک جمعة المبارک 470ہجری بمطابق 1075ء گیلان میں پیدا ہوئے ایک روایت یکم رمضان المبارک 471ہجری بوقت ِشب کِتم عدم سے منصہ شہود پر جلوہ فگن ہوئے ، پہلی روایت کا ماخذ شیخ ابو نصر صالح کا بیان ہے اور انہی کے بیان کی سند لے کر علامہ ابنِ جوزی نے اپنی تصنیف ”المنظم ” میں اور شریف مرتضیٰ زبیدی نے ”تاج العروس ” ”شرح قاموس ” میں آپ کا سالِ ولادت 470ہجری تحریر کیا ہے اور دوسری روایت کے مستند راوی شیخ ابو الفضل احمد بن صالح شافعی جیلی ہیں دو نوں تاریخوں کے حق میں بکثرت روایات ہیں اگرچہ ہماری تحقیق کے مطابق کثرت ِ آراء دوسری روایت یعنی471ہجری کے حق میں ہے جس رات آپ کی ولادت ہوئی اُس رات اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کاملہ سے گیلان میں سب لڑکے ہی پیدا فر مائے جنکی تعداد گیارہ سو تھی اور وہ سب کے سب اولیاء اللہ اور مردانِ خدا تھے۔

گیلان کو عرب کے لوگ مُعرب بنا کر جیلان بھی کہتے ہیں یہ طبرستان کے پاس ایک علاقہ ہے جو ملک عجم میں واقع ہے اسی علاقہ میں نیف نام کے ایک قصبہ میں آپ کی ولادت با سعادت ہوئی یہ علاقہ بغداد مقدس سے سات میل کی دوری پر ہے علامہ امام ابو الحسن الشطنوفی نے اپنی تصنیف ”بہجة ُ الاسرار ” میں اس علاقہ کا ذکر کیا ہے بغدادمقدس اور مدائن کے قریب بھی جیل یا گیل نام کے دو قصبے پائے جاتے ہیں لیکن ان دو نوں قصبوں کو حضرت غوث الاعظم کا مولد باور کرنا درست نہیں کیونکہ یہ ملک عراق سے متعلق ہیں اور حضرت غوث الا عظم کا عجمی ہونا متحقق ہے اور امام یافعی المتوفی 768 ھ اپنی تصنیف ”مرآ ة الجنان و عبرة الیقظان ” میں لکھتے ہیں کہ ”حضور غوث الاعظم سے جب کسی نے آپ کے سال ِ ولادت کے متعلق سوال کیا تو آپ نے جواب دیا مجھ کو صحیح طور پر تو یاد نہیں البتہ اتنا ضرور معلوم ہے کہ جس سال میں بغداد آیا تھا اسی سال شیخ ابو محمد رزق اللہ ابن عبد الوہاب تمیمی کا وصال مبارک ہوا اور یہ 488ھ تھا اس وقت میری عمر اٹھارہ سال تھی ”اس حساب سے آپ کا سنِ ولادت 470ھ ہوا اس کے بعد امام یافعی نے شیخ ابو الفضل احمد بن صالح جیلی کا قول نقل کیا ہے کہ ”حضرت کی ولادت 471ھ میں ہوئی اور آپ 488ھ میں بغداد تشریف لائے تھے امام یافعی نے حضور غوث الاعظم کے اس قول سے کہ اس وقت میری عمر اٹھارہ سال تھی یہ سمجھا کہ آپ اٹھارہ سال پورے فر ما چکے تھے اور شیخ ابو الفضل نے یہ سمجھا کہ ابھی آپ اٹھارہ سال ہی میں تھے 470ھ اور 471ھ میں وجہ اختلاف بھی یہی ہے جو درج بالا سطور میں بیان کی گئی ہے اور اسی اختلاف کی بنیاد پر بعد کے مورخین میں سے کسی نے امام یافعی کے قول کے مطابق اور کسی نے شیخ ابو الفضل احمد کے خیال کے مطابق حضور غوث الاعظم کا سنِ ولادت متعین کیا ہے اس طرح کسی نے اپنی ریسرچ کے مطابق ولادت کی تاریخ لفظ عشق سے نکالی ہے اسے بھی ہم درست تسلیم کر لیتے ہیں اور جس کسی نے لفظ عاشق کو مادہ تاریخ قرار دیا ہے اسے بھی صحیح مانا جاتا ہے اور یہ بات بھی کس قدر دلچسپ اورحیران کُن ہے کہ ولادت کے ساتھ احکامِ شریعت کا اس قدر احترام تھا کہ حضور شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ رمضان المبارک میں سورج غروب ہونے تک قطعی دودھ نہیں پیتے تھے، ایک مرتبہ مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے 29شعبان کو چاند کی رُوےَت نہ ہوسکی لوگ تردد میں تھے ، لیکن اس مادر زاد ولی نے صبح دودھ نہیں پیا ، با لآ خر تحقیق سے معلوم ہوا کہ آج یکم رمضان المبارک ہے ۔۔۔۔۔۔آپ مادر زاد ولی تھے آپ کی امی جان اُم الخیر فاطمہ کبار خواتین عارفات و صالحات سے تھیں انہیں کشف کی نعمت حاصل تھی عجب بات یہ ہے کہ جب حضور سیدنا غوث الاعظم متولد ہوئے تو آپ کی امی جان کی عمر ساٹھ سال تھیں جسے سنِ ایاس سے تعبیر کرتے ہیں اس عمر میں پیدائش کا نظام فطرتاََ مو قوف ہو جاتا ہے بس اللہ تبارک و تعا لیٰ ہی کی قدرت ہے کہ اُس نے اس عمر میں اُمت کی راہنمائی کے لیے اپنے ایک خاص بندہ کو جیلان یا گیلان کی دھرتی پر پیدا فر مایا۔

ولادت کی تاریخ لفظِ ”عاشق ” سے اور عمر شریف لفظِ ”کمال ” سے نکلتی ہے اسی طرح سنِ وصال کے الفاظ بحساب ابجد ”معشوق ِ الہی ” ہیں کیا خوب کہا ہے
سنینش ”کامل ” و ”عاشق ” تولد
وصالش داں ز ”معشوق الہی ”
اسم مبارک

اسم ِ گرامی عبد القادر تھا،کُنیت آپ کی ابو محمد تھی ، آپ کو محیٰ الدین ، محبوبِ سبحانی ، غوث الثقلین اور غوثِ اعظم کے القابات سے بھی پکارا جاتا ہے آپ کے والد گرامی کا اسم ِ مبارک سید ابو موسیٰ صالح جنگی دوست ۔۔۔۔جنگی دوست کی وجہ تسمیہ یہ تھی کہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں جہاد کے بے پناہ شیدائی تھے اور نیکی کا حکم کرنے اور برائی سے روکنے کے لیے مردِ دلیر تھے ، حضور غوث پاک کی والدہ محترمہ کا اسم ِ گرامی فاطمہ اور کُنیت اُم لخیر تھی اور یہ بھی حقیقت ہے کہ حضور غوث پاک کی والدہ محترمہ اپنی کُنیت کی زندہ اور عظیم مثال تھیں جبکہ لقب اُمَتہُ الجبار تھا ، سرکارِ بغداد نجیب الطرفین سید ہیں والد ماجد کی طرف سے حسنی اور والدہ ماجدہ کی طرف سے حسینی ہیں آپ کا معزز سلسلہ نسب والد گرامی کی طرف سے گیارا واسطوں سے اور بواسطہ والدہ محترمہ چودہ واسطوں سے امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ تک پہنچتا ہے والد گرامی کی طرف سے حضور غوثِ اعظم شیخ عبد القادر گیلانی بن سید ابوصالح موسیٰ جنگی دوست بن سید ابو عبد اللہ بن سید یحیٰ الزاہد بن سید محمد بن سید دائود بن سید موسیٰ ثانی بن سید عبد اللہ بن سید موسیٰ الجون بن سید عبد اللہ المحض بن سید امام حسن بن سید امام حسن المجتبیٰ بن سیدنا شیر ِ خدا حضرت علی کرم اللہ وجہہ ہے (النجوم الزھرہ ، ص 371،جلد 5)

مادری سلسلہ نسب
والدہ ماجدہ کی طرف سے آپ کا نسب سیدہ اُم الخیر فاطمہ بنتِ السید عبداللہ صومعی الزاہد بن سید ابو جمال الدین محمد بن الامام السید محمود بن الامام سید ابو العطا ء عبد اللہ بن امام سید کمال الدین عیسیٰ بن امام السید علائو الدین محمد الجواد بن امام سید علی رضا بن امام موسیٰ کاظم بن امام سید نا جعفر صادق بن سیدنا امام محمد الباقر بن امام علی زین العابدین بن امام حسین بن علی بن ابی طالب شیر ِ خدا رضی اللہ عنھم اجمعین (سفینة الاولیاء مصنف داراشکوہ ص،43)

غوث الاعظم کی منفرد خصوصیات
حضور غوث الاعظم کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے ان صفات سے نوازا
٭حضورنبی کریم ۖ کا خلق ٭سیدنا یوسف علیہ السلام کا حسن ٭حضرت ابو بکر صدیق کی صداقت ٭حضرت عمر فاروق کا عدل ٭حضرت عثمان ِ غنی کا حلم ٭حضرت علی مرتضیٰ کی شجاعت

حلیہ مبارک حضرت سیدنا غوث الاعظم
حضرت سیدنا غوث الاعظم نحیف البدن ، قد میانہ ، سینہ مبارک فراخ ، ریش مبارک دراز اور حسن و جمال میں اضافہ کا باعث ، دور و نزدیک میں سماعت یکساں ، کلام سرعت تاثیر و قبولیت کا جامع ،جمال با کمال ، ایسا کہ سنگ دل بھی دیکھتا تو اتنا نرم ہو جاتا اور اس پر خشوع و خضوع کی کیفیت نمایاں ہوتی ، چہرے کو گھیرے ہوئے ، رنگ گندم گوں ، دونوں ابرو ملے ہوئے ، ابرو بلند ، بدن نازک ،ایسے جیسے گلاب کے پھول کی پنکھڑی ہو ، پیشانی کشادہ اور اُس پر کبھی بھی خفگی یا اظہار ِ ناراضی کے باعث بل نہیں دیکھے گئے ، لب شگفتہ ،جیسے صندل کی ڈلی ، چہرہ روشن و تابندہ ،ایسا جیسے نور کا ہالہ ہو ، ذی وقار ، نرم گفتار ، کم گو اہل علم میں ہمیشہ ممتاز اور منفرد تھے آپ کو دیکھنے والے پر رُعب کی کیفیت طاری ہو جاتی تھی جلال و جمال کی کیفیتوں سے مزین تھے ، شرم و حیا کا پیکر ، نظافت و لطافت کے سانچے میں ڈھلے ہوئے ، چلتے تو یوں محسوس ہوتا جیسے بادِ صبا کا ایک خوشگوار جھونکا ، آپ کی ذات روحانیت کے جھلستے صحرا میں پیاسی انسانیت کے لیے ”آبِ زُلال ” کی حیثیت رکھتی تھی جہاں سے رو حانیت اور علم کے پیاسے علم و حکمت کے کٹورے سیر ہو کر پیتے

حضور غوث پاک کا بچپن
پیدا ہونے والے سب بچوں کا بچپن ایک جیسا نہیں ہوتا ، بعض بچے تربیت کی بنیاد پر صالحیت کی منازل طے کرتے ہیں اور بعض مادر زاد ولایت کے مقام پر فائز ہوتے ہیں۔

حضور غوث پاک کی والدہ محترمہ فرماتی ہیں کہ ”پورے عہدِ رضاعت میں آپ کا یہ حال رہا کہ سال کے تمام مہینوں میں آپ دودھ پیتے تھے لیکن جوں ہی رمضان المبارک کا چاند نظر آتاآپ دن کو سورج غروب ہونے تک دودھ کی بالکل رغبت نہیں فرماتے تھے خواہ کتنی ہی دودھ پلانے کی کوشش کی جاتی ہر بار آپ کی والدہ محترمہ آپ کو دودھ پلانے میں ناکام رہتیں۔

غوثِ اعظم متقی ہر آن میں
چھوڑا ماں کا دودھ بھی رمضان میں

بچپن ہی میں سایہ پدری سر سے اٹھ گیاابتدائی تعلیم گھر پر حاصل کی ،مزید تعلیم کے لئے 488ھ میں بغداد پہنچے جو اس وقت علم وفضل کاگہوارہ،علماء ومشائخ کامسکن اور علمی وسیاسی اعتبارسے مسلمانوں کا دارالسلطنت تھا، یہاں آپ نے اپنے زمانہ کے معروف اساتذہ اور آئمہ فن سے اکتساب فیض کیا، آپ کے اساتذہ میں ابوالوفا علی بن عقیل حنبلی ،ابوز کریا یحییٰ بن عبدا لکریم نہایت نامور اور معروف بزرگ ہیں۔کہا جاتا ہے آپ کا بچپن نہایت پاکیزہ تھا ،بچپن ہی سے اللہ تعا لیٰ نے اپنے اس برگزیدہ بندے پر اپنی روحانی و نورانی نوازشات اور فیو ضاتِ الہیہ کی بارش کا نزول شروع کیا ہوا تھاچنانچہ حضور غوث پاک اپنے لڑکپن سے متعلق خود ارشاد فر ماتے ہیں کہ ”عمر کے ابتدائی دور میں جب کبھی میں لڑکوں کے ساتھ کھیلنا چاہتا تو غیب سے آواز آتی کہ لہو و لعب سے باز رہو ، جسے سن کر میں رک جایا کرتا تھا اور اپنے گردوپیش پرجو نظر ڈالتا تو مجھے کوئی آواز دینے والا دکھائی نہ دیتا تھا جس سے مجھے وحشت سی معلوم ہوتی تھی اور میں جلدی سے بھاگتا ہوا گھر آتا اور والدہ محترمہ کی آغوش میں چھپ جایا کرتا تھا ، اب وہی آواز میں اپنی تنہائیوں میں سنا کرتا ہوں اگر مجھ کو کبھی نیند آتی ہے تو وہ آواز فوراََ میرے کانوں میں آکر مجھے متنبہ کر دیتی ہے کہ تم کو اس لیے نہیں پیدا کیا کہ تم سویا کرو۔

Nouman Qadir
Nouman Qadir

تحریر : صاحبزادہ مفتی نعمان قادر مصطفائی

Share this:
Tags:
History humanity Islam knowledge muslims Sheikh Abdul Qadir Jilani World اسلام انسانیت تاریخ دنیا علم مسلمانوں
Vote
Previous Post اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل
Next Post افغان دارالحکومت میں دو خودکش دھماکے، 40 افراد جاں بحق
Kabul Suicide Blast

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close