
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی فلموں میں شروع سے ہی آئٹم نمبرز کو کافی اہمیت حاصل ہے مگر فرق صرف اتنا سا آیا ہے کہ پہلے آئٹم سونگ فلم کی ہیروئن کے بجائے کوئی ایکسٹرا ایکٹریس پرفارم کرتی تھی لیکن آج کے دور کی سپر ہٹ ہیروئنز ہی آئٹم گرلز ہیں۔
اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی چھ سال کے طویل عرصے بعد فلم ڈھشکیاؤں کے آئٹم نمبر کے ذریعے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ بالی وڈ ڈائریکٹر سنم جیت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ڈھشکیاوں کی کاسٹ میں ہرمن بویجا، سنی دیول، ادتیہ پنچولی، عائشہ کھننا شامل ہیں جو رواں برس اٹھائیس مارچ کو ریلیز کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ شلپا نے بطور اداکارہ فلم انڈسٹر ی کو خیر باد کہہ دیا تھا اور 2009 میں کروڑ پتی تاجر راج کندرا سے شادی کے بعد ان کا بھی کہنا تھا کہ شادی کے بعد گھرداری بذات خود ایک فل ٹائم جاب ہے اس لئے اب گھرداری اور بزنس ان کی ترجیح ہوگی۔
