مصطفی آباد/للیانی : ایس ایچ او راجہ جنگ کی جرائم پیشہ افراد کے کریک ڈائون،19منشیات فروش،41جواری، 6خطر ناک اشتہاری گرفتار، چار کلو500گرام ہیروین ،15سو لیٹر شراب،ہزاروں روپے نقدی بر آمد، ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔
عابد محمود کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ عابد محمود نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ میں 19منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڈھے چار کلو ہیروین،1500لیٹر شراب بر آمد کی،جوئے کے14اڈوں چھاپے مار کر 41جواریوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 50ہزار روپے نقدی و 30موبائل فون بر آمد کرکے مقدمات درج کئے، قتل ،اقدام قتل،ڈکیتی و راہزن کی درجنوں وارداتوں میں ملوث خطر ناک بد نام زمانہ اشتہاری ابرار شاہ سمیت 6اشتہاری گرفتار، دو افراد کے قتل کو ایک ہفتہ میں ہی ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایس ایچ او عابد محمود للیانی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر جمعہ کو علاقہ کی کسی نا کسی جامعہ مسجد میں کھلی کچہری لگاکر عوام کے مسائل سنتا ہوں اور عوام سے جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے اپنے موبائل نمبر پر اطلاع دینے کی اپیل کرتا ہوں، جس کی وجہ سے علاقہ کے نمازی حضرات جرائم پیشہ افراد کے قلع قمع کیلئے میرے ساتھ بھر پور تعاون کر رہے ہیں جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون میں مجھے بھر پور کامیابی مل رہی ہے، جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ عوام کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔ میں نے اپنی تعیناتی کے دوران علاقہ کے منشیات فروشی، جواء اور رشوت کا خاتمہ کر دیا ہے، ملازمین کو سختی سے کہا ہے کہ اگر کسی نے میرے نام پر رشوت وصول کی تو س کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی، عوام کو انصاف کے حصول کیلئے کسی چوہدری یا ٹائوٹ کی ضرورت نہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے میرے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں۔
