
کراچی(جیوڈیسک)شعیب احمد صدیقی کو کمشنر کراچی تعینات کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔کمشنر کراچی کا اضافی چارج ایڈ منسٹریٹر کراچی ہاشم رضا زیدی کے پاس تھا۔
شعیب احمد صدیقی گریڈ 21 کے افسر ہیں اور ایوان صدر کے ایڈیشنل سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض ادا کر رہے تھے۔
