
نئی دہلی (جیوڈیسک) دنیا کے سب سے اونچے محاذ جنگ رہے سیاچن میں برفانی کھائی میں گر کر مرنے والے 2 بھارتی فوجی بھائیوں میں سے ایک کی نعش 21 سال بعد مل گئی۔
بتایا گیا ہے کہ مہاراشٹر کا رہائشی ٹھکارام پٹیل جس کا تعلق بھارتی فوج کی مراٹھا لائٹ انفنٹری رجمنٹ سے تھا، 27 فروری 1993ءکو پٹرولنگ کے دوران ایک کھائی میں گر گیا تھا۔
