سیالکوٹ (ارسلان طارق بٹ، عبدالمجید بٹ) بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت سلسلے میں مجلس قلندران اقبال نے شہر اقبال کے نواحی قصبے چٹی شیخاں میں ایک خوبصورت مشاعرے اور مجلس مذاکرہ کا اہتمام کیا جس میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کر کے بابائے قوم سے اپنی محبت کابھر پور اظہار کیا سیالکوٹ اپنے علمی اور ادبی پہلو سے دنیا بھر میں اپنی خاص پہچان اور مقام رکھتا ہے۔






























