
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی حکومت نے 1984 میں سکھوں کے خلاف ہوئے مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو مزید پانچ لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سکھ گارڈز کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد ہوئے مظاہروں میں تین ہزار سے زائد سکھ مارے گئے تھے۔
مظاہروں میں ہلاک ہونے والے عام شہریوں کو معاوضہ ادا کرنے کا فیصلہ ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔
سکھوں کی مذہبی تنظیم شرومنی گردوارا پر بندھک کمیٹی کے سیکرٹری روپ سنگھ نے معاوضہ کی ادائیگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے سکھوں کے قتل عام کے ذمہ داروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
