
کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں انیس سو اناسی کے بلدیاتی نظام کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، کراچی کے اٹھارہ میں سے سولہ ٹان ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن میں ضم کر دئیے گئے۔ سیکریٹری بلدیات سندھ کے مطابق حکومت نے عبوری انتظامیہ نظام کی مدت کے ختم ہونے کے بعد 1979 کے بلدیاتی نظام کو بحال کر دیا ہے جس کے بعد کراچی کے 18 میں سے 16 ٹان ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن میں ضم کر دئیے گئے ہیں جبکہ گڈاپ اور بن قاسم ٹان کو ضلعی کونسل میں ضم کیا گیا ہے۔
سکھر، حیدرآباد، میرپورخاص اور لاڑکانہ میں بھی میونسپل کارپوریشنز ہوں گی۔ صوبے کے ہر ضلع میں ضلعی کونسل ہو گی۔ سندھ بھر کی تین سو چھبیس ٹان میونسپل کمیٹیاں بھی بحال کردی گئی ہیں۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میرپور خاص اور نوابشاہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ختم کر دی گئی ہیں۔ 1979 کے بلدیاتی نظام کی بحالی کے بعد ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ میونسپل کمشنر ہوں گے اور ہر زون میں ایک میونسپل کمشنر ہو گا۔
