
کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزرا اور مشیروں پر قسمت کی دیوی مہربان ہے مگر پارٹی نہیں۔ کئی وزرا اور مشیروں کو 20 دن سے زائد حلف اٹھائے جانے کے باوجود تاحال قلم دان نہیں دیے گئے جس کے باعث وزرا میں بے چینی پائی جاتی ہے، سندھ میں وزرا 20 دن سے قلم دان کے منتظر ہیں، سندھ کے 2 وزیروں اور ایک مشیر کو قلمدان مل گئے، جبکہ 5 وزرا اب تک بے محکمہ وزیر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
شرجیل میمن، سکندر میندرو اور مراد علی شاہ کومحکمے الاٹ کئے گئے ہیں جبکہ منظور وسان، ہزار خان بجارانی، نثار کھوڑو، علی نواز مہر اور مخدوم جمیل اپنے قلم دان کے منتظر ہیں۔ یہ وزرا صرف وزیراعلی ہاوس کے سیل میں عوامی شکایات سنتے ہیں۔ من پسند قلمدان لینے کی ان وزرا کی بھاگ دوڑ بھی کام نہیں آئی اور یہ وزرا تھک ہار کر بیٹھ گئے ہیں۔
