
کراچی (جیوڈیسک) سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعدصبح 8 بجے کھل جائیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت بدھ کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔
