
کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 48 گھنٹوں کے لئے بند کر دیا جائیگا، جو جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہو جائینگے، سی این جی ایسوایشن کے مطابق 48 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعہ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔
