
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت گزشتہ روز بند ہونے والے تمام سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹے بند رہنے کے بعد صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکا م کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت ہفتہ کی صبح تمام سی این جی اسٹیشنز کو صبح 8 بجے بند کردیا گیا تھا جو صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔
