
کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں اٹھارہ جنوری کو ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی آج سے وصول کئے جا رہے ہیں۔
ریٹرننگ افسران شام چار بجے تک کاغذات وصول کریں گے۔ یہ سلسلہ انتیس دسمبر تک جاری رہے گا۔
بلدیاتی امیدوار انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ کیلئے تیرہ جنوری کو پینل تشکیل دیکر ریٹرننگ افسروں کو آگاہ کریں گے۔ صوبے میں پولنگ اٹھارہ جنوری کو ہوگی۔
