
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سندھ پولیس میں ڈی آئی جیز اور ایس ایس پیز کے عہدوں پر بڑے پیمانے پر تقرریوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سندھ پولیس میں ممکنہ طور پر 6 ڈی آئی جی اور 4 ایس ایس پیز کی تقرریاں کی جائیں گی۔
ممکنہ تقرریوں میں ڈی آئی جی فنانس، ڈی آئی جی سکھر، ڈی آئی جی لاڑکانہ، ڈی آئی جی آر آر ایف، ڈی آئی جی کرائم برانچ اور ایس ایس پی لاڑکانہ کے عہدے بھی شامل ہیں۔
