
کراچی (جیوڈیسک) سندھ ، پنجاب ، بلوچستان میں ایک دفعہ پھر گرمی بڑھنے لگی ہے۔ خیبر پختون خواہ کے کچھ علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔ بلوچستان کے میدانی علاقوں جعفرآباد، نصیرآباد، جھل مگسی اور سبی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔
سندھ میں بدین ، سکھر ، حیدر آباد ، سکھر سمیت دیگر شہروں میں بھی موسم گرم ہے۔ پنجاب میں ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ میں حبس سے شہریوں کا برا حال ہے۔ خیبر پختون خواہ کے کچھ شہروں میں موسم ابر آلود ہے جبکہ باجوڑ ایجنسی میں بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔
