
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسپورٹس بورڈ کے تعاون سے کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام “سندھ اسپورٹس بورڈ جشن آزادی ضلع کورنگی شوٹنگ بال ٹورنامنٹ “کا آغاز (آج ) مورخہ 30 اگست 2016ء بروز منگل شام 5 بجے واحد شوٹنگ بال اسپورٹس کورٹ کورنگی میں ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں ڈسٹرکٹ کورنگی کی 8 معروف شوٹنگ بال ٹیمیں حصہ لیں گی۔
ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ واحد اسپورٹس کلب کورنگی اور غازی شوٹنگ بال کلب شاہ فیصل کالونی کے مابین کھیلا جائیگا۔
