
کراچی(جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو24 گھنٹوں کے لئے بند کردیا جائے گا جو کل صبح 8 بجے کھلیں گے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت صبح 8 بجے سے بند ہوجائینگے۔
سی این جی ایسوایشن کے مطابق24 گھنٹوں کی بندش کے بعد صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بدھ کی صبح 8 بجے کھل جائیں گے۔
