
نیویارک (جیوڈیسک) معروف امریکی پاپ گلوکارہ بیونسے( Beyonc )نے اچانک اپنا پانچواں سولو البم ریلیز کر کے شائقین اور ناقدین سب کو حیران کر دیا۔ 32 سالہ پاپ گلوکارہ نے اس نئے البم کا نام اپنے نام پر Beyonc ہی رکھا ہے۔ 14 گانوں پر مشتمل اس البم کی 17 میوزک ویڈیو ایک ساتھ جاری کی گئی ہیں۔
گریمی ایورڈ یافتہ گلوکارہ کا اپنے میوزک البم لانچ کرنے کے اس انوکھے انداز پر کہنا ہے کہ وہ اس طریقے سے اپنے پرستاروں کے ساتھ براہ راست رابطہ قائم کرنا چاہتی تھی۔ البم ریلیز ہوتے ہی تین گھنٹے میں 80 ہزار کاپیاں فروخت ہو گئی تھیں۔
اب تک امریکا میں اس البم کی 6 لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ یہی نہیں Beyonc کی جانب سے اس سرپرائز پر پرٹوئٹر پر ان کے پرستاروں نے 12 لاکھ سے زائد ٹوئٹ کیے۔
