
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کی مقبول گلوکارہ فریحہ پرویز آج اپنی 44 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ فریحہ کے فنی سفر پر جانتے ہیں۔ لاہور میں پیدا ہونیو الی سریلی فریحہ نے فن اداکاری سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا اور جلد گائکی کے میدان میں کامیاب قدم رکھا۔ 1996 میں فریحہ کی پہلی البم Nice & Naughty کا یہ گانا “پتنگ با سجنا “آتے ہی چھا گیا اور آج تک کوئی بسنت کا گانا اس کا بو کاٹا نہیں کر سکا۔
فریحہ پرویز اب تک سات کامیاب البم ریلیز کر چکی ہیں۔ فریحہ اردو زبان کے علاوہ دیگر زبانوں میں بھی گانے گا چکی ہیں۔ 2010 میں فریحہ کی آخری البم ابھی ابھی کے ٹائٹل سے ریلیز ہوئی جس کا گانا ماہیا بے حد پسند کیا گیا۔
