
انقلابی طوفان گرم ہے
سیاست کا میدان گرم ہے
شریفوں کا تم حال نہ پوچھو
زر داروں کا جہان گرم ہے
قادری چوہدری ہیں اک پاسے
دوجے پاسے عمران گرم ہے
پی ایم سی ایم پی ایم ایل این والے
وزراء کا بیان گرم ہے
وامق عوامی راج تو دیکھو
دیکھو دیکھو حیوان گرم ہے
وقار نسیم وامقؔ
