کراچی (پی پی سی) سکس ریڈ عالمی اسنوکر چیمپئن شپ میں حصہ لینے کیلئے تین رکنی قومی اسنوکر ٹیم 31 اگست کو تھائی لینڈ روانہ ہوگی۔
چیمپئن شپ 2 سے 7 ستمبر تک تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں ہوگی۔ کھلاڑیوں میں محمد آصف اور محمد ماجد جبکہ آفیشل میں جواد کریم بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔
