
لاہور (جیوڈیسک) ملک بھر میں بجلی کا بحران طول پکڑ گیا، طویل اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ شہری علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ جبکہ دیہات میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔
ملتان میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور معصوم شاہ روڈ پر ٹائر جلا کر لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ۔ملتان کی پاور لومز انڈسٹری میں بجلی نہ ہونے کے باعث دو لاکھ مزدوربے روزگار ہو گئے ۔شہری علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ اور دیہات میں اٹھارہ سے بیس گھنٹے بجلی کی بندش جا رہی ہے۔
میپکو ریجن کے تیرہ اضلاع میں شاٹ فال 1900 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے،جس کے باعث شہروں میں چودہ سے سولہ جبکہ دیہات میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا طویل اور غیرعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے ان کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔لودھراں میں بھی لوڈ شیڈنگ کے ستائے ہوئے لوگ سڑکوں پر نظر آئے۔
فیصل آباد میں بجلی کی سولہ سے بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔ شہر کا شاٹ فال 1043 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ فیصل آباد میں بجلی کی ڈیمانڈ دوہ زار ایک سو چونسٹھ، جبکہ سپلائی ایک ہزار ایک سو اکیس میگا واٹ ہے۔ طویل لوڈشیڈنگ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔
