Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

بچوں کی پرورش

July 14, 2014 0 1 min read
Shahid Shakeel
Parents
Parents

دنیا کے ہر ماں باپ کیلئے ان کا بچہ نہایت اہم ہوتا ہے اور تمام بچے معصوم اور اچھے ہوتے ہیںلیکن ان کی پرورش کرنا والدین کے لئے نہایت کٹھن اور صبر آمیز عمل کے علاوہ اہمیت کا حامل ہوتا ہے دوران پرورش اکثر والدین کو مختلف واقعات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے اور کئی بار وہ اپنے آپ کو بے یار ومددگار بھی سمجھنے لگتے ہیں کیونکہ بچے ان کا کہا نہیں مانتے اور ضد کرتے ہیں یہ ہی وہ لمحات ہوتے ہیںجب والدین کو صبر اور برداشت کا دامن نہیں چھوڑنا چاہئے بلکہ بچوں کو پیار و محبت، اخلاق سے سمجھانے کی کوشش کرنی چاہئے نہ کہ مار پیٹ سے۔

مغربی ممالک میں بچوں کی پرورش ڈسپلن اور نظام کے تحت کی جاتی ہے جس میں وقت کا ایک اہم کردار ہے مثلاً وقت پر انہیں کھلانا پلانا، سیر و تفریح کرانا، ہوم ورک سے لے کر سونے کا بھی وقت مقرر کر رکھا ہے بظاہر یہ سب ایک مشینی زندگی دکھائی دیتی ہے لیکن اسی مشینی نظام کے تحت ہی یہ بچے پروان چڑھتے اور وقت کی قدر کرنے کے ساتھ خاص طور سے والدین کے تعاون سے زندگی گزارتے ہیں۔

جبکہ پاکستان یا دیگرایشین ممالک میں وقت کی قدر نہیں کی جاتی اور جب جی میںآتا ہے بے ربط و ضبط طریقے سے زندگی گزارے کو ترجیح دی جاتی ہے جس سے والدین اور بچوں کے مابین چپقلش یا کون فلکٹ پیدا ہو جاتا ہے اور انہیں وجوہات پر بچے والدین سے تعاون نہیں کرتے۔ اکثر والدین کی زبان پر یہ شکوہ صبح و شام رہتا ہے کہ بچے کہنا نہیں مانتے اپنی بات منوانا چاہتے ہیں اور اگر ان کی بات نہ مانو تو ضد کرتے ہیں انہیں ماں باپ کا کوئی خیال نہیں ہوتا وغیرہ وغیرہ۔والدین کو سوچنا چاہئے کہ بچے بچپن کے جس دور سے گزر رہے ہوتے ہیں وہ ان کے سیکھنے کا دور ہوتا ہے۔

آپ بچوں کے ساتھ جس طریقے سے بھی پیش آئیں اس عمر میں وہ آپ کے رویوں سے کوئی نتیجہ اخذ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ،بیشتر ماؤں کا یہ خیال ہوتا ہے کہ غصہ اور ڈانٹ ڈپٹ سے وہ شرارتی اور ضدی بچوں کو قابو کر سکتی ہیں لیکن یہ ان کی غلط فہمی ہوتی ہے کہ بچہ مار پیٹ سے سبق حاصل کرے گا اور اپنی ضد یا شرارت چھوڑ دے گا انکی یہ کوشش عارضی ہوتی ہے کیونکہ بچے پھر اپنی ڈگر پر چل پڑتے ہیں اورپھر ماؤں کی جانب سے یہ الزام عائد ہوتا ہے کہ وہ ڈھیٹ ہو گئے ہیں۔

ماہر نفسیات ان چار نکات پر زور دیتے ہیں۔تخلیق۔ٹیم ورک ۔آزاد سوچ و عمل۔دو طرفہ تعاون۔ تخلیق سے مراد یہ ہے کہ بچوں کے سامنے کبھی منفی گفتگو نہ کی جائے اور ہمیشہ تعمیری یا تخلیقی مثالیں دیں جائیں ۔ٹیم ورک سے یہ مراد ہے کہ بچے کی پرورش میں ماں اور باپ دونوں کی شمولیت لازمی ہے ۔آزاد سوچ اور عمل سے آپ بچوں کی دلجوئی اور حوصلہ افزائی کرنے میں قدم بہ قدم ساتھ رہیں۔ اور دو طرفہ تعاون سے یہ مراد ہے کہ جب تک آپ بچوں سے تعاون نہیں کریں گے وہ اپنے آپ کو اکیلا محسوس کریں گے اور ان کے مستقبل پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچے کی پرورش اس طرز پر کی جائے جس سے اس کی شخصی آزادی متاثر نہ ہو، بچے کی شخصیت(پرسینالٹی) کی تکمیل کیلئے ضروری ہے کہ والدین ہمیشہ اپنی بات کو فوقیت نہ دیں بلکہ بچے کی رائے کا بھی خیر مقدم کریں بچے کیلئے صحیع اور غلط کا فیصلہ ہمیشہ خود کرنے کی بجائے بچے کو صحیع اور غلط میں فرق کرنا سکھائیں تاکہ وقت پڑنے پر وہ اپنے لئے بہترین فیصلہ کر سکے ،والدین کا فرض ہے۔

بچے میں چھپی صلاحیتیں باہر لانے میں اسکی مدد کریں بحیثیت والدین بچوں کو سوچنے پر مجبور کریں نہ کہ بچے کو محض ایک روبوٹ بنائیں جو صرف آپ کے اشاروں پر چلے، بچے کی شخصی آزادی مجروح کئے بغیر اس کو ایک پر اعتماد انسان بنائیں جو ایک مضبوط قوت ارادی اور قوت فیصلہ کا مالک ہو ،اس عمل سے آپ دیکھیں گے کہ بچہ نہ صرف آپ کا فرمانبردار اور تابعدار ہے بلکہ ایک مکمل اور بہترین شخصیت بھی جو معاشرے میں اپنا کردار بخوبی نبھا سکتا ہے، زور زبردستی سے بچے فرمانبردار تو ضرور بن جاتے ہیں مگر خود اعتمادی کی کمی کے باعث مزاحمت نہیں کر پاتے اس لئے ایک وقت ایسا آتا ہے۔

Children
Children

بچے راہ نجات اختیار کرنے میں ہی عافیت سمجھتے ہیں یا باغی ہو جاتے ہیں ۔بچوں کو ڈانٹ یا مار کر اپنی بات منوانا مسئلے کا حل نہیں،یاد رکھیں بچوں کی غلطی پر طنز کرنے اور ان کو طعنہ دینے کی بجائے اگر آپ انہیں واضح الفاظ میں بتا دیں کہ آپ کیا چاہتے ہیں تو وہ آپ کی بات پر غور کریں گے بچے عمل کیلئے ہر وقت تیار رہتے ہیں انہیں صحیع ہدایات کی ضرورت ہوتی ہے، یہ کسی صورت میں ممکن نہیں کہ آپ بچوں کو مار یں پیٹیں، طعنے دیں، طنز کریں اور یہ بھی چاہیں کہ وہ آپ کی ہر بات پر چوں چرا عمل کریں ۔سب سے اہم بات یہ ہے۔

بچوں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے اخلاق ، پیا ر ومحبت سے واضح الفاظ میں مخاطب ہوں کہ ہم آپ کی تھوڑی توجہ چاہتے ہیں کیا آپ ہماری بات سنیں گے وغیرہ وغیرہ۔ بچوں کے ساتھ ایسا رویہ اختیار کریں کہ آپ کو ان سے کہنا منوانا نہ پڑے بلکہ وہ خود بخود آپ کا کہنا مانیں ،انہیں غیر ضروری لیکچر نہ دیں ، حکم چلانے کی بجائے پیار سے درخواست کریں جس سے وہ آپ کی ہر بات مانیں گے اور جب بچے آپ کی بات پر عمل کریں تو انکی حوصلہ افزائی کریں تاکہ وہ ہمیشہ آپ کا کہا مانتے رہیں۔

بچوں کی نفسیات اور والدین کے فرائض ۔جرمنی میں اس ٹائٹل پر گزشتہ سال ایک کتاب کی نمائش ہوئی جس میں ماہرین نے چند ایسے زرین اصول بتائے جن پر عمل کرنے سے نہ صرف والدین بچوں سے مطلوبہ تعاون حاصل کر سکتے ہیں بلکہ انہیں ایک پر اعتماد شخصیت بھی بنا سکتے ہیں۔ 1 ۔بچوں سے تعاون کریں اور کروائیں بچوں کو محض حکم نہ دیں نہ ان پر حکم چلائیں ۔2۔بچوں کو بہت پیار اور توجہ سے سنیں بیچ میں نہ ٹوکیں ان کو اپنی بات ضرور پوری کرنے دیں ان کے مسائل سنے بغیر حل تجویز نہ کریں ۔3۔ بچوں سے تعاون حاصل کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے۔

آپ بچوں کو آرگومینٹ دے کر سمجھائیں نہ کہ کسی بات پر جھنجھلا کر سزا دیں ۔ 4 ۔ والدین بچوں کے لئے لیڈر کی حیثیت رکھتے ہیں جس کا کام بچوں کو صحیع اور درست سمت میں رہنمائی کرنا ہے نہ کہ ان سے زبردستی اپنے مطالبات منوانا ۔ 5۔بچوں کو کنٹرول کرنے کیلئے مار پیٹ کی بجائے ان کو محدود وقت یا الٹی میٹم دیں اور خبردار کردیں اگر انہوں نے اس عرصے میں اپنی غلطی نہیں سدھاری تو پھر وہ سزا کے مستحق ہونگے ۔یاد رکھئے جب بھی بچے کنٹرول سے باہر ہوتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کہیں نہ کہیں انکی بنیادی ضرویات کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ اس بات کو ذہن نشین کرنا لازمی ہے۔

اپنے بچے کا موازنہ کسی دوسرے بچے سے مت کریں مثال کہ طور پر یہ مت کہیں کہ فلاں کا بچہ ایسا ہے اور تم اس جیسے نہیں،یہ غیر ضروری موازنہ بچے کو احساس کمتری میں مبتلا کر سکتا ہے اس کے ناپختہ ذہن میں بچپن سے ہی ایسی باتیں ڈالنے سے گریز کریں کیونکہ قدرتی طور پر ہر بچہ دوسرے سے مختلف ہوتا ہے اسی طرح ہر بچے میں مختلف صلاحیتیں پائی جاتی ہیں ،ہر غلطی پر بچے کی سرزنش نہ کریں اور سب کے سامنے تو بالکل نہیں بچے غلطی کرتے ہیں اور پھر انہیں غلطیوں سے سیکھتے ہیں۔

آج کے ترقی یافتہ دور نے والدین پر ذمہ داریوں کا بوجھ مزید بڑھا دیا ہے اب بچوں کے مشاغل میں اضافے کی وجہ سے غیر ضروری سرگرمیوںپر نظر رکھنا بھی والدین کی ذمہ داریوں میں شامل ہو گیا ہے کیونکہ کومپیوٹر ،انٹرنیٹ موبائل فونز کے رحجان سے والدین کی ذمہ داریاں کئی گنا بڑھ گئی ہیں ۔دیکھا جائے تو بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانا بھی ایک ذمہ داری اور فرائض میں شامل ہو گیا ہے کیونکہ جو والدین اپنے بچوں کو ان جدید آلات سے آگاہ نہیں کرتے وہ بچوں کی ذہنی نشو نما اور سیکھنے کے عمل کو روک دیتے ہیں نتیجہ یہ نکلتا ہے۔

وہ بچے محدود معلومات کے سبب دیگر بچوں کی طرح معلومات اور رائے کا اظہار نہیں کر پاتے اسلئے آج کے ترقی یافتہ دور میں بچوں کو ان آلات سے محروم رکھنا عقلمندی نہیں بلکہ عقلمندی یہ ہے کہ انہیں تمام سہولتیںفراہم کی جائیں لیکن ان کے مشاغل اور سرگرمیوں پر گہری نظر بھی رکھیں ۔بلاشبہ کمپیوٹر دور جدید کی مؤثر ایجاد ہے لیکن اس کے بھی منفی اور مثبت دونوںپہلو ہیں ،کمپیوٹر کے علاوہ موبائل فون کا استعمال بھی بچوں میں تیزی سے بڑھ رہا ہے بچوں میں سمجھ بوجھ آتی نہیں کہ والدین انہیں موبائل فون تھما دیتے ہیں ،یہ ضروری نہیں کہ آپ اپنے بچے کی ہر جائز و ناجائز فرمائش پوری کریں۔

یاد رہے کہ حد سے زیادہ آزادی بھی بگاڑ کا پیش خیمہ ثابت ہوتی ہے، والدین کا فرض ہے کہ شعور آنے تک انہیں موبائل فون دینے سے گریز کریں اسکا حد سے زیادہ استعمال صحت اور تعلیم دونوں کو متاثر کر سکتا ہ ۔ ترقی کے اس دور میں والدین بچوں کو کمپیوٹر انٹر نیٹ اور موبائل جیسی سہولتوں سے محروم نہیں کر سکتے اسلئے والدین بچوں کو جدید آلات سے ضرورروشناس کروائیں لیکن ساتھ ہی ان کے مثبت اور منفی پہلوؤں سے آگاہ بھی کریں اور ان پر کڑی نظر رکھیں کیونکہ کھلی چھوٹ دینا ان کیلئے مضر ہے۔

بلکہ کوشش کریں کہ ابتدا ہی سے ان کی تربیت اس انداز سے کریں کہ وہ خود اچھائی اور برائی میں تمیز کرنا سیکھ جائیں اس کے ساتھ ساتھ بچوں کو کمپیوٹر اور موبائل فون پر فالتو وقت گزاری کے بجائے باغبانی، تارئخی ،جغرافیائی کتابیں پڑھنا، کھیل کود جیسے مشاغل اپنانے کی ترغیب دیں تاکہ وہ اخلاقی اور سماجی برائیوں سے بچ سکیں۔

Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر ۔۔ شاہد شکیل

Share this:
Tags:
forced help parents power robots Skills بچوں روبوٹ صلاحیتیں قوت مجبور مدد والدین
Shakil Afridi
Previous Post شکیل آفریدی کی کسی دوسرے صوبے کی جیل منتقلی کی درخواست مسترد
Next Post روزے کی فضیلت
Ramadan Mubarak

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close