
سلانوالی (جیوڈیسک) شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم 11 معصوم طلباء بے ہوش ہو گئے جنہیں نجی ہسپتالوں میں طبی امداد دی گئی۔ طلبہ و طالبات اور والدین نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ نجی سکولوں میں بھی چھٹیاں کی جائیں کیونکہ اتنی شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں کمسن بچوں کا پڑھائی جاری رکھنا ان کیلئے ممکن نہیں۔
