بھمبر : غلام رسول عوامی فرض شناس، متحرک اور نظریاتی کارکن ہیں وزیر اعظم عبدالمجید نے غلا م رسول عوامی کو ایڈمنسٹریٹر میرپور کارپوریشن تعینات کر کے عوامی خواہشات اور امنگوں کو پورا کیا ہے غلام رسول عوامی اپنی بھرپور صلاحیتوں سے میرپور کے اندر انقلابی اقدامات اٹھائیں گے اور میرپور کو ماڈل سٹی بنانے میں بھرپور کردار ادا کرینگے۔
غلم رسول عوامی کو ایڈمنسٹریٹر تعینات ہونے پر مبارکباد بھی پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار (ر) ڈی ایس پی چوہدری اکرم حسین نے مبارکبادی پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے غلام رسول عوا می کو یہ منصب دیکر عوا م علاقہ کادل جیت لیا ہے۔
غلام رسول عوامی شروع دن سے ہی دل میں عوامی خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں انہوں نے میرپور کے اندر بے شمارفلاحی منصوبہ جات میں اپنا حصہ ڈال کر انسانیت کی خدمت کی ہے اور بطور چیئرمین زکوة وعشر غرباء اور مساکین کو ان کا حق دلانے میں بھرپور کردار ادا کیا انہی خدمات کے صلے میں پیپلزپارٹی کی گورنمنٹ نے متحرک اور نظریاتی کارکن کو ایڈمنسٹریٹر میرپور کارپوریشن تعینات کرکے عوام کے دل جیت لیے۔
