
کیلی فورنیا (جیوڈیسک) انسان کا جانوروں سے لگائو رکھنا کوئی نئی بات نہیں لیکن اپنا زیادہ تر وقت انسانوں کے ساتھ گزارنے والے پالتو جانور بھی اپنے مالک سے مانوس ہوجاتے ہیں۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والا یہ چھوٹو میاں سائیکلنگ کے مزے لے رہا تھا کہ اس ہی دوران اس نے اپنی پالتو بلی کو اوپر بیٹھے دیکھ لیا۔
چھوٹومیاں نے سائیکل چلاتے ہوئے اپنا ہاتھ کرسٹل نامی بی مانو کی طرف ہوا میں اٹھایا تو بی مانو نے بھی اس کا اشارہ بخوبی سمجھتے ہوئے اپنا پیر بڑھا کر تالی دے ماری۔
