
ہیلنسکی یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی کی عادت سے فالج کی جان لیوا قسم برین ہیمرج کا خطرہ دو گنا ہوجاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق تمباکو نوشی میں کمی یا اس کو ترک کرنے سے یہ خطرہ نمایاں حد تک کم ہوجاتا ہے۔
تحقیق میں کہا گیا کہ تمباکو نوشی کو ترک کرنا آسان نہیں ہوتا لہذا اس کے لیے ضروری ہے کہ ایسے افراد کو ہر ممکن معاونت اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے۔
