
اسرائیلی کابینہ نے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی۔ پہلے مرحلے میں منگل کو چھبیس فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے ایک سو چار فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دیدی۔
جو چار مرحلوں میں عمل میں لائی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں چھبیس قیدی منگل کو رہا کئے جائیں گے۔ قیدیوں کی رہائی بدھ سے شروع ہونے والے امن مذاکرات کے باعث عمل میں لائی گئی ہے۔
