Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

سوشل میڈیا کی اہمیت و کردار اور غدار کون

August 15, 2014August 15, 2014 1 1 min read
Social Media
Social Media
Social Media

ہم بڑی دلچسپ اور زندہ دل قوم ہیں، چاہے حالات کیسے ہوں، ہم لوگ اپنی عادات اور معمولات کو متاثر نہیں ہونے دیتے۔ عوام کے ساتھ اس قوم کے راہنما بھی کسی طور کم نہیں، جو سب کچھ بھول کر ہمیشہ اچھے کی امید رکھتے ہیں۔ اپنے دور اقتدار میں، وسیع تر ملکی مفاد کے نام پر کئے گئے اقدامات اور مظالم تک بھول جاتے ہیں پھر اسی بھول کا شکار ہو کر مکافات عمل کے گرداب میں آ پھنستے ہیں۔ مگراس سب کے باوجودبھی رب العزت کے سامنے جوابدہی اور قیامت کے خوف کی بجائے، انہیں عوام میں شہرت، مقبولیت اور پزیرائی کا پختہ یقین ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا معلومات، دلچسپ تبصروں اور رائے عامہ کا بہترین ذریعہء بنتا جارہا ہے۔ اگرچہ ان میں زیادہ تر پوسٹس من گھڑت قصے، بلاتصدیق اور ذاتی پسند و نا پسند پر مشتمل غیر یقینی معلومات پرمبنی ہوتی ہیں اور اکثراوقات مخالفین کی اس حدتک کردار کشی اور تضحیک کی جاتی ہے، کہ شرمساری کے سواکچھ حاصل نہیں ہوتا۔ اِس سب کے باوجود سوشل میڈیا نے معاشرہ پر گہرے اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں۔ سوشل میڈیا نے الیکڑانک اور پرنٹ میڈیا کو اس قدر متاثرکیا کہ اخبارات پر لگنے والی خبریں،ٹی وی پر دکھائے جانے والے ٹاک شوز اورمزاحیہ پروگرام ،سوشل میڈیا پرگردش کرتی اطلاعات ہی سے ترتیب دیئے جا رہے ہیں۔

جس کے سبب ٹی وی اور اخبارات آہستہ آہستہ بے اثرجبکہ معاشرہ کو فعال کرنے میں سوشل میڈیاکا کردار اور اہمیت بڑھتی جارہی ہے۔ مگر ابھی سوشل میڈیا کے صحیح استعمال کے حوالہ سے بہت کچھ سیکھنا باقی ہے ، ذہنی پختگی ،تعمیری فکروسوچ اورانفرادی اصلاح تک، فوائد سے کہیں زیادہ نقصانات کا سامنا ہے۔لیکن کم ازکم اس کا یہ فائدہ ہوا کہ میڈیا پر صہیونی، امریکہ اور یورپی طاقتوں کے اثرات بتدریج زائل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

World
World

فیس بک پر ہرطبقہ فکر اور مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے وابستہ افراد اپنے پسندیدہ راہنماو ں سے والہانہ محبت کا اظہار اپنی پوسٹ کے ذریعہ ء کرتے ہیں۔ اس حدتک تو بات دُرست ہے۔ لیکن تکلیف دہ مرحلہ اُس وقت شروع ہوتا ہے جب کوئی شخص اپنے مخالف کی تصویربگاڑ کر، کسی جانور پراپنے مخالف کا چہرہ لگاکر یا ناپسندیدہ الفاظ لکھ کر نہ صرف پوسٹ کرتاہے بلکہ اکثر ایسی پوسٹس (مواد) فرینڈ لسٹ میں موجود بے شمار لوگوں کوبھی ٹیگ (منسلک) کردی جاتی ہیں۔ پھر اس پر تضاد یہ کہ ساتھ ہی رائے دینے کی بھی فرمائش کردی جاتی ہے، چاہے کسی کواپنی ٹائم لائین پرمطلوبہ پوسٹ ٹیگ کرناہی ناگوار گزرے، ٹیگ کرنے والے کی بلا سے۔ آج سے کچھ عرصہ پہلے تک قوموں کی پہچان قوم کے لیڈر یا دُنیاکے مختلف ممالک میں تجارت یا ملازمت کرنے والے حضرات کی ایمانداری، محنت، اخلاص اور اپنے پیشہ کے ساتھ دلی وابستگی سے ہوتی، کہ اس ملک کے باشندے محنتی ، ایماندار اور نیک خصلت ہیں تو وہ ملک اور پوری قوم صالح ہو گی۔

آج انٹرنیٹ نے پوری دُنیا کو سمیٹ کر گلوبل وولیج بنادیا ہے کہ ہرپل کی خبر لمحوں میں دُنیا کے مشرق ومغرب تک پھیل جاتی ہے۔ جب گلی محلہ اور ملک بھر میں چوری، ڈکیتی،قتل و غارت گری،اغوا برائے تاوان، عورتوں کی عصمت دری، معصوم بچوں اوربچیوں کے ساتھ کی گئی جنسی زیادتی جیسی خبریں ٹی وی پر نشر ہوتی ہیں اور ملک کے صدر ، وزیر ِاعظم ،مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اپوزیشن راہنماسے متعلق مخالف مواد اور تصویریں جنہیں اکثر رودوبدل کے بعد انتہائی نازیبا بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا جاتا ہے ، توسارے عالم پر متعلقہ ملک وقوم کی اصلیت آشکار ہوجاتی ہے۔لہٰذاایسی صورت ِحال میں سفارت کارکو اپنی قوم کی نمائیندگی،قومی ترجیحات، ملکی پالیسیوں کی ترویج اوردیگر اقدامات سرانجام دینے کی قطعی ضرورت باقی نہیں رہتی۔لیکن کیا کیا جائے کہ ٹی وی چینل، اخبارات کی اپنی سوچ اور ترجیحات ہوتی ہیں۔ آخر کار اُنہوں نے اپنا کاروبار چلانا ہے۔اسی طرح فیس بُک ودیگر سوشل ذرائع استعمال کرنے والے حضرات کی بھی اپنی سوچ اور فکر ہے اور سوچ پر پابندی ناممکن ہے۔

بات ہو رہی تھی پاکستانی حکمرانوں کی ،جنہیں عوام میں اپنی مقبولیت اور پزیرائی برقرار رہنے کا یقین ِ کامل ہوتاہے۔موجودہ دورمیں مقبولیت کاسروے اور جائزہ لینے کا بہترین ذریعہء فیس بُک کو کہاجاسکتا ہے۔ بعض مرتبہ بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہوتی ہے،جب کوئی اپنے لیڈر کی مقبولیت کا اندازہ لگانے کے لئے اُن صاحب کی تصویرکے ساتھ پیغام لکھ کر پوسٹ شیئر کرتا ہے اور حسب روایت اس پوسٹ پر کمنٹ دینے کی فرمائش بھی کردی جاتی ہے۔

Facebook
Facebook

پچھلے دِنوں ایک سابق حکمران کی تصویر اس کے پیغام”کیامیں آپ کی نظر میں غدارہوں” کے ساتھ شیئر کی گئی ۔ پوسٹ دیکھ کرآج سے کچھ عرصہ قبل کی ایک اور پوسٹ یاد آگئی ،جس میں حالات سے مجبور ہوکر اپناگھر چھوڑ کرراہ چلتے ضیعف العمر شخص سے ایک فوجی جوان پوچھتا ہے کہ بابا جی ہمارے بارے میں آپ کی کیارائے ہے ؟توبابا جی بے ساختہ جواب دیتے ہیں بیٹا آپ بہت اچھے ہیں، آپ میں سے کوئی مارا جائے تو وہ شہید ہے اور اُن میں سے کوئی مارا جائے تووہ بھی شہید۔فوجی جوان حیرانگی سے پوچھتا ہے ،پھر قصوروار کون ہوا؟ باباجی نہایت ادب سے عرض کرتے ہیں بیٹا جی! قصور وار، دہشت گرد اور جہنمی تو ہم عوام ہیں۔

بابا جی کے جواب کو سامنے رکھتے ہوئے ،سابق حکمران کے تصویری پیغام”کیامیں آپ کی نظر میں غدارہوں”پر کہا جاسکتاہے کہ پاکستان کے سابقہ اور موجودہ راہنما اور حکمران انتہائی ایماندار، ملک وقوم کے ساتھ مخلص، سچے پاکستانی اورمحب وطن ہیں۔جس کا ثبوت پاکستان کے موجودہ حالات ہیں۔پورے ملک میں مکمل امن وامان ہے، چوری، ڈکیتی، بھتہ خوری سمیت کسی قسم کے جرائم کی خبر سننے میں سالہاسالبیت جاتے ہیں۔یہ ہمارے حکمرانوں کے اخلاص اور حب الوطنی کا نتیجہ ہے کہقیام ِ پاکستان کے اولین مقصد اِسلام کے نام پراسلام آبادبنایا، اس طرح قیام ِ پاکستان کے مقصدکی تکمیل کردی گئی۔اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی کے ساتھ اُن کی عزت اور جان ومال بھی محفوظ ہے! پورے ملک میں فرقہ پرستی کا نام ونشان نہیں!اس ملک کے حکمران،سیاسی ومذہبی راہنما ہر طرف محبت کا پیغام پھیلانے میں مصروف ہیں۔ پورا ملک خوشحال ہے کہ حکمران اورعوام کشکول کا نام تک لیناگوارا نہیں کرتے۔مہنگائی پر مکمل کنٹرول ہے ۔عوام اورخواص کے معیار زندگی میں کوئی فرق نہیں۔ خاندانی حکومت توخاندان ِ مغلیہ کے بعدسے ختم ہوگئی۔

تمام سیاستدان ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا حد درجہ احترام کرتے ہیں، بجز اُصولی اختلاف کے، ان کا آپس میں کوئی ذاتی اختلاف نہیں۔اس ملک کے سیاستدان جانتے ہیں کہ تما م شاہراہیں عوام کی آمدورفت اور سہولت کے لئے ہیں،لہٰذا افراتفری اورپہیہ جام کا توسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ اس ملک کے سیاستدان وسیع ترملکی مفادمیں تمام اصولی اختلافات پراحتجاج کے لئے اپنا آئینی حق استعمال کرتے ہوئے، پارلیمنٹ کے اندر بحث کے ذریعہء مسائل کا حل تلاش کرتے ہیں۔یہ کبھی بھی آخری حدتک نہیں جاتے۔احتجاج یا لانگ مارچ کس شے کا نام ہے، ملک کے عوام اورسیاسی راہنمااس سے ناآشنا ہیں۔ ہمارے جوان ابھی تعلیمی اداروں سے فارغ نہیں ہوتے کہ اُنہیں ملازمت کاتقررنامہ امتحانات سے قبل مل جاتا ہے۔ پورے ملک میں کوئی شخص بے روزگار اور بے گھر نہیں۔پینے کا صاف پانی ، تعلیم ،صحت ، خالص ادویات ،بجلی، گیس، صاف ستھرا ماحول جیسی بنیادی سہولیات عوام کی دہلیز پرہیں۔ ہرحکمران کی زنجیرعدل کا نتیجہ ہے کہ پاکستان کاہر شہری سکون کی نیندسوتاہے بلکہ دنیا بھرکے انسان ہمارے دم سے ہی محفوظ اورسلامت ہیں!۔

تمام سرکاری ادارے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں الیکشن کمیشن سے لیکرپولیس اور پٹوار تک تما م ادارے رشوت، سفارش ، اقربا پروری سے مکمل طور پر پاک ہیں۔ ہرجگہ میرٹ کو ترجیح دی جاتی ہے۔خوشحالی اور اتفاق کی برکت سے آپس میں کوئی اختلاف اور جھگڑا نہیں،جس وجہ سے ملک کے تھانہ، کچہری،عدالتیں ویران ہیں۔ہمارے سیاستدانوں کی حب الوطنی اس سے بڑھ کر کیا ہوگی کہ جو پروجیکٹ اور منصوبے سوسال بعد شروع کرنے تھے ، ابھی سے سارے کے سارے تکمیل کے مراحل میں ہیں۔کالاباغ ڈیم سمیت ہر دریا اور برساتی ندی نالوں پر ہزاروں کی تعداد میں ڈیم تعمیر ہونے کی وجہ سے بجلی کی پیدواراتنی زیادہ ہے کہ عوام کو بجلی کی مفت فراہمی کے ساتھ زراعت کے لئے بھی پانی وافر مقدار میں ہے۔زرعی اجناس کے بیج اور ادویات کے دام نہ ہونے کے برابر ہیں۔ یہی وجہ کہ ہرطبقہ اور پیشہ سے تعلق رکھنے والے عوام کی طرح کسان بھی جھولی پھیلا کر حکمرانوں کو دعائیں دیتے ہیں۔کسانوں کو فصلیں سمیٹنے کے لئے جگہ کم پڑجاتی ہے اور غذائی قلت کا تو سوال ہی پید انہیں ہوتا۔زراعت ، صنعت اور کاروباراپنے عروج پر ہیں۔ ٹیکنالوجی میں اس قدر ترقی کہ امریکہ جیسا ملک ہمارا محتاج اورمقروض ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی ادارے ہمارے دم سے آباد ہیں۔اگر پاکستان بیرون ممالک کی امداد بند کردے تو سب منہ کے بل آگریں۔

Pakistan
Pakistan

پاکستان کی اس آئیڈیل صورت حال کی وجہ یہ ہے کہ یہاں ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا گیا، جس کی وجہ سے پاکستان کی ہر اسمبلی نے اپنی آئینی مدت پوری کی اس ملک میں کسی فوجی نے شب خون نہیں مارا، مارشل لاء لگا، نہ ایمرجنسی اور نہ ہی کبھی پاکستان کے آئین کو معطل کر کے غداری جیسے مکروہ فعل کا ارتکاب کیا گیا۔ پاکستان کی دنیا بھر میں نیک نامی اور خود مختاری کا سبب ہمارے موجودہ اور سابقہ محب وطن حکمران ہی تو ہیں۔ اس لئے”کیامیں آپ کی نظر میں غدارہوں” جیسے سوال کی قطعا ضرورت نہیں۔ جناب والا! بیشک آپ محب وطن، سچے پاکستانی ہیں اور اسی اخلاص کی بنا پر چند دنوں میں ہمیشہ کے لئے برطانیہ منتقل ہونے کے بعدآپ حب الوطنی کے موضوع پر لیکچر دیتے نظر آئیں گے۔ احسان فراموش، ناشکرے اور غدار تو انیس کروڑ عوام ہیں۔

تحریر: محمد اکرم اعوان

Share this:
Tags:
Importance role Social Media treacherous اہمیت دلچسپ سوشل میڈیا غدار کردار
Prakash Singh Badal
Previous Post بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل کو نوجوان نے جوتا دے مارا
Next Post پشاور میں موسلا دھار بارش سے مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق، 40 سے زائد زخمی
Peshawar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close