
سڈنی (جیوڈیسک) بھارتی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سوئس ٹینس اسٹار راجرفیڈرر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں پلیئرز کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ویرات کوہلی نے ملاقات کی تصاویر سماجی ویب سائٹ پر بھی جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی لیجنڈ راجرفیڈرر سے ملنے کا دن وہ کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے ۔
