Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

معاشرہ کا عجیب و مظلوم طبقہ، جس کا نہ کسی کو احساس اور نہ ادراک

July 26, 2016 0 1 min read
Imam Masjed
Society
Society

تحریر: محمد صدیق پرہار
دنیا کے تمام طبقات کے حقوق ہیں لیکن ایک طبقہ اس معاشرہ میں ایسا بھی ہے جس کے کوئی حقوق نہیں۔اس دنیا میں تمام شعبوں سے وابستہ مردوخواتین معاشرہ کاحصہ ہیں ان میں سے کچھ ایسے افرادبھی ہیں جواس معاشرے کاحصہ نہیں۔اس دارفانی میں رہنے والے تمام افرادکی ضروریات ہوتی ہیں لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جن کی کوئی ضروریات نہیں۔اس ملک میں سیاستدانوں، تاجروں، صنعت کاروں، دکانداروں، پروفیسروں، ٹیچروں، مزدوروں،پٹواریوں ،وکیلوں، ڈاکٹروں، نرسوں، فنکاروں، گلوکاروں، ادیبوں، صحافیوں، سرکاری ملازموں، آڑھتیوں، کمیشن ایجنٹوں،ڈرائیوروں، کنڈیکٹروں، ٹرانسپورٹروں، درزیوں، مستریوں، خاکروبوں، چپڑاسیوں،مسافروں، عورتوں، بیویوں، شوہروں، سٹوڈنٹوں، لوہاروں، درکھانوں، نوابوں،امیروںاورمعاشرہ کے دیگرطبقات کے حقوق کیلئے معاشرہ میں کسی نہ کسی شکل میں آواز بلند کی جاتی ہے،ان کے حقوق کی آگاہی کیلئے سیمینارز، مذاکرے،احتجاج کیے جاتے ہیں۔ لیکن ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس کے حقوق کیلئے کوئی، سیاستدان، کوئی سماجی تنظیم، کوئی شخصیت آواز بلند نہیں کرتی، ان کیلئے کبھی سیمینارز، مذاکرے نہیں ہوئے، کبھی احتجاج نہیں کیے گئے ۔معاشرہ کے تمام طبقات اپنے حقوق حاصل کرنے اورمطالبات منوانے کیلئے ہڑتالیں کرلیتے ہیں۔

وہ طبقہ جس کی ہم بات کررہے ہیں اس نے کبھی ہڑتال نہیں کی۔معاشرہ کے دیگرتمام طبقات کوریاست، سماج، رشتہ داروں کی طرف سے کچھ نہ کچھ مراعات حاصل ہیں۔ایک طبقہ ایسا بھی ہے جس کوکوئی مراعات حاصل نہیں ہیں۔یہی وہ طبقہ ہے جس کوسب سے زیادہ تنقیدکانشانہ بنایا جاتا ہے،یہی وہ طبقہ جس سے سرزدہونے والی غلطیوںکوبڑھاچڑھاکرپھیلایاجاتا ہے،دیگرتمام طبقات کام چھوڑہڑتال کرتے ہیں یہ طبقہ کام چھوڑہڑتال نہیںکرتا،معاشرہ کے دوسرے اکثرطبقات بھوک ہڑتالیںکرتے ہیں ،یہ طبقہ بھوک ہڑتال بھی نہیںکرتا ،لاکھوںروپے ماہانہ تنخواہ اورآمدنی والے اخراجات کی بھرمار، آمدنی کی کمی کاشکوہ کرتے ہوئے سنائی دیتے ہیں یہ طبقہ قلیل سے بھی قلیل آمدنی میں بھی کسی سے شکوہ کرتا ہواسنائی نہیںدیا۔معاشرہ کے دیگرتمام طبقات میںکام کرنے والوں سے جواب طلبی کے بھی اصول ہیں ان سے ہرشخص بازپرس نہیںکرسکتا،جس طبقہ کی ہم بات کررہے ہیں اس سے جس کاجی چاہتا ہے جواب طلبی کرلیتا ہے۔دنیاکے دیگرتمام طبقات کورہائش، خوراک کی ضرورت ہوتی ہے اس طبقہ کونہ خوراک کی ضرورت ہے اورنہ ہی رہائش کی۔معاشرہ کے دوسرے طبقات سے وابستہ افرادنے دوست احباب کی خوشی، غمی،دیگرتقریبات میں شرکت کرناہوتی ہے، اس طبقہ نے کسی تقریب میںشرکت کرنانہیںہوتی،دیگرطبقات کے لوگ جہاں چاہیں جب چاہیںجاسکتے ہیں یہ طبقہ کہیں بھی کبھی بھی نہیںجاسکتا۔معاشرہ کے دیگرتمام شعبوںمیںکام کرنے والے چھٹی کرتے ہیںتواپنی جگہ ایسا فردنہیںدے کرجاتے جوان کی جگہ ڈیوٹی دے اس کی جگہ ڈیوٹی کس سے لینی ہے اس کی جگہ ڈیوٹی کون دے گااس کافیصلہ اس شعبہ کے سربراہان کرتے ہیں ۔

اس طبقہ سے وابستہ افرادچھٹی کریں توانہیں ایسافرددے کرجاناپڑتا ہے جوان کی جگہ ڈیوٹی دے۔آپ سوچ رہے ہیں وہ کون ساطبقہ ہے جس کے کوئی حقوق نہیں، وہ کون ساطبقہ ہے جومعاشرہ کاحصہ نہیں۔اس معاشرہ کاوہ کون ساطبقہ ہے جس کی کوئی ضروریات نہیں۔ہم آپ کے صبراورسوچ کااورزیادہ امتحان نہیں لیناچاہتے بتاہی دیتے ہیں وہ طبقہ آئمة المساجدکا ہے۔معاشرہ کے دیگرتمام شعبوں سے وابستہ افرادچھ سے بارہ گھنٹے ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ امام مسجدچوبیس گھنٹے کاپابندہوتا ہے۔چارسوروپے کی روزانہ مزدوری کرنے والااورلاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ اوردیگرمراعات لینے والے مزے کی نیند سورہے ہوتے ہیں امام مسجدنمازفجرکی اذان کی تیاری کررہا ہوتا ہے۔ہرشعبہ میںکام کرنے والے صرف وہی ڈیوٹی کرتے ہیں جس ڈیوٹی کیلئے وہ تعینات ہوئے ہوتے ہیں مجبوری کی صورت میںوہ دوسرے شخص کی جگہ کام کرتے ہیں وہ بھی چنددنوں کیلئے۔ امام مسجدایک دونہیں چھ افرادکی ڈیوٹی سرانجام دیتا ہے۔جبکہ معاوضہ اس کوایک ڈیوٹی کابھی نہیںملتا۔جس باقاعدگی اوروقت کی پابندی کے ساتھ امام مسجدسال ہاسال اپنی ڈیوٹی کرتا ہے معاشرہ کاکوئی بھی دوسرافرداسی باقاعدگی اوراسی پابندی سے دودن بھی یہ ڈیوٹی نہیںکرسکتا۔حضرت خواجہ محمدسلیمان تونسوی رحمة اللہ علیہ کے مدرسہ میں کم وبیش دوہزارطالب علم اکتساب علم کرتے تھے۔چنانچہ حضرت خواجہ تونسوی علیہ الرحمة نے ان کے قیام وطعام کابندوبست بھی کررکھاتھا۔ان طالب علموںکوکھانالنگرخانے سے ملتاتھا۔

Imam Masjed
Imam Masjed

لنگرخانے میں ضرورت ہرچیزہروقت موجودملتی تھی۔آپ رحمة اللہ علیہ نے اس سلسلہ میں حددرجہ احتیاط سے کام لیاہواتھا حجام، لوہار،موچی اورطبیب غرضیکہ سب کوباقا عدہ تنخواہ ملتی تھی۔ہماری معلومات کے مطابق موجودہ دورمیںکسی مسجدمدرسہ میںحجام، لوہار، موچی اورڈاکٹرتعینات نہیں ہیں۔ہم نے لکھا ہے کہ امام مسجدایک دونہیں چھ افرادکی ڈیوٹی اداکرتا ہے جبکہ اس کومعاوضہ ایک ڈیوٹی کابھی نہیں ملتا۔ہوسکتا ہے قارئین کیلئے یہ بات حیرت کی بات ہوکہ ایک شخص چھ افراد کی ڈیوٹی کیسے اداکرتا ہے۔ ہم آپ کی الجھن کوسمجھتے ہیں اورابھی حل کردیتے ہیں۔مساجدمیں ایک خطیب وامام مسجدہوتا ہے جونمازپنجگانہ، جمعہ وعیدین پڑھاتا ہے، ایک نائب امام ہوتا ہے جوامام مسجدکی غیرموجودگی میںامامت کرانے کاذمہ دارہوتا ہے، ایک موذن ہوتاہے جواذان دیتا ہے، ایک خزانچی ہوتا ہے جومسجد کاچندہ جمع کرتا ہے حسب ضرورت مسجدکے اخراجات بھی کرتا ہے اورامام مسجدکوتنخواہ بھی دیتا ہے۔ایک خادم ہوتا ہے جومسجدکی صفائی کرتا ہے، ضرورت ہوتوچھڑکائوکرتا ہے، صفیں بچھاتا اورلپیٹتاہے۔ایک متولی یامہتمم ہوتا ہے جومسجدکے تمام معاملات کی نگرانی کرتا ہے۔اب اس دورمیں ایک امام مسجدہی مسجدکے تمام معاملات کاذمہ دارہوتا ہے۔یہ امامت بھی کراتاہے، چندے بھی جمع کرتاہے، مسجدکی صفائی بھی کرتا ہے، مسجدکی لیٹرینیں بھی امام مسجدصاف کرتا ہے،دیگرشہروں میںہو سکتا ہے صورت حال بہترہوراقم الحروف کے شہرلیہ میں امام مسجدکی تنخواہیں پانچ ہزارتک ہیں، صرف گنتی کی چندمساجدہیں جہاں امام مسجدکی تنخواہ پانچ ہزارسے زیادہ ہے۔یہاںتوایک ہزار، دوہزار،تین ہزارروپے ماہانہ تنخواہ امام مسجدکودی جاتی ہے۔

جوبھی آتا ہے وہ امام مسجدکواپنازرخریدغلام سمجھتا ہے کوئی کہتا ہے کہ مسجدکی صفائی نہیں ہے، کوئی کہتا ہے فلش صاف نہیں ہیں، الغرض کوئی نہ کوئی فردجرم آئے روزامام مسجدپرعائدہوتی رہتی ہے۔ایسے امام مسجدبھی ہیں جومسجدکی بجلی کابل بھی اپنی جیب سے دیتے ہیں اب قارئین خوداندازہ لگائیں ایسے امام مسجدکوتنخواہ کتنی ملتی ہوگی۔جس مسجدکے نمازی اوروابستگان مسجدکی بجلی کابل بھی نہیں دے سکتے وہ امام مسجدکوتنخواہ کیادیتے ہوں گے۔لیہ شہرمیں کم وبیش تین سومساجدہیں ان میں ایک مسجدبھی ایسی نہیں ہے جس کے ساتھ امام مسجدکیلئے ایسی رہائش کاانتظام ہوجس میں وہ اپنے بیوی بچوں کوٹھہراسکے۔چندایک مساجدکے ساتھ امام مسجدکی رہائش کیلئے ایک کمرہ بناہواہے جس کوحجرہ کہتے ہیں ۔اکثرمساجدکے ساتھ یہ حجرہ بھی نہیں ہے۔امام مسجدآئے نمازپڑھاجائے وہ کہاں سوئے کہاں بیٹھے اس سے مساجدکی انتظامیہ کاکوئی واسطہ نہیںہوتا۔وہ کرائے کے مکان میں رہے، کسی مدرسہ میںرہائش اختیارکرے، کسی پارک میںجاکرسوجائے، کسی سڑک کوبچھونابنادے اس کے پیچھے نمازپڑھنے والوںکواس سے کوئی غرض نہیںہوتی ۔تنخواہ ہے تورہائش اورخوراک کاانتظام نہیں، رہائش ہے توتنخواہ اورخوراک کاانتظام نہیں، خوراک ہے تورہائش اورتنخواہ کابندوبست نہیں۔ صرف چندایک مساجد ہیں جہاں یہ سب سہولیات موجودہیں۔

امام مسجدکوایک فیصدبھی تحفظ حاصل نہیں جب چاہیںمسجدسے چھٹی کرادیں۔اس کے حق میںبولنے والابھی کوئی نہیںہوتا ۔جس طرح بے توقیرکرکے امام مسجدکومسجدسے نکالاجاتا ہے کسی اورشعبہ میںکام کرنے والوںکواس طرح بے توقیرکرکے نکالاجاتا تووہ شعبہ اب تک ویران ہو چکا ہوتا۔ امام مسجدکے ساتھ معاشرہ کس طرح کابرتائوکرتا ہے اس کااندازہ اس بات سے لگالیجیے۔ہم ایک مدرسہ میں گئے مدرس سے ملاقات میں امام مسجدوں کے مسائل پر بات ہوئی تواس مدرس نے بتایا کہ ہماراایک طالب علم شہرکی ایک مسجدمیں امامت کراتاتھا ،ایک دن اس کوکسی نمازی نے کہا کہ ہم نے صبح کی سیرکوجانا ہوتا ہے اس لیے دعامختصرکرایاکریں۔دوسرے دن فجرکی نمازکے بعداس نے دعامختصر مانگی ۔ اس پرایک اورنمازی بول پڑا۔ حافظ صاحب کیابات ہے دعاجلدی ختم کردی آج جلدی تھک گئے ہوکیا؟اب کوئی کہتا ہے دعامختصرمانگوکوئی کہتا ہے دعامختصرکیوںمانگی۔اب امام مسجداپنی مرضی سے دعابھی نہیںکراسکتا۔دعاکرانے کیلئے بھی اس کونمازیوںکے مشوروںپرعمل کرناپڑتاہے، صرف دعاہی نہیں وہ نمازوں کے اوقات بھی اپنی مرضی سے مقررنہیں کرسکتا۔وہ نمازکاجوبھی وقت مقرر کرے کوئی نہ کوئی اعتراض توضرورآجاتا ہے کہ یہ نمازکاکون ساوقت ہے۔تمام سرکاری ملازمین کی ہفتہ وارچھٹیوں کے علاوہ سال بھرکی استحقاقیہ اوراتفاقیہ چھٹیاں بھی ہوتی ہیں۔ پرائیویٹ ملازمین کوبھی ہفتہ میں ایک چھٹی ہوتی ہے۔ بہت کم ایسے آئمة المساجدہیںجن کوہفتہ بعدچھٹی ملتی ہے ۔ ایسے امام مسجدبھی ہیںجن کوہفتہ میں توکیامہینہ میں بھی ایک چھٹی نہیںملتی۔

Namaz
Namaz

اگر کسی وجہ سے وہ کہیں چلاجائے اورصرف ایک نماز نہ پڑھاسکے تواس طرح جواب طلبی کی جاتی ہے جیسے وہ امام مسجدنہ ہوگھرکاملازم ہو۔ہمارے شہرکی ایک مسجدمیں ا مام مسجدنے ایک دن چھٹی کوتواس کی یہ کہہ کرچھٹی کرادی گئی کہ اس نے چھٹی کیوںکی۔امام مسجدکاچھٹی کرنا جرم بن گیا۔ایسے ادارے، کمپنیاں جہاں چھٹی نہیںہوتی وہاں چھٹی کے دن کام کرنے معاوضہ ڈبل دیاجاتا ہے۔جبکہ امام مسجدکوچھٹی بھی نہیں دی جاتی ، چھٹی دی بھی جائے توکہاجاتا ہے کہ بندہ دے کرجائوجوہمیںنمازپڑھائے۔امام مسجد کوجوتنخواہ دی جاتی ہے وہ آپ اس تحریرمیںپڑھ چکے ہیں۔دیگربھی کوئی مراعات حاصل نہیں ہے، جب ہرمسجدمیں تنخواہ، رہائش، خوراک کاانتظام نہیں ہے دیگرسہولیات کے بارے میںتوسوچابھی نہیں جاسکتا۔سرکاری وپرائیویٹ اداروں اور محکموںمیں رہائش کاانتظام بھی ہوتا ہے، رہائش کاالائونس بھی دیاجاتا ہے،امام مسجدکونہ رہائش کاالائونس دیاجاتا ہے اورمیڈیکل سمیت دیگرکوئی الائونس دیاجاتا ہے۔جوکپڑے لوگ پہننااپنی پرسنیلٹی کے خلاف تصورکرتے ہیں وہ امام مسجدکودے دیتے ہیں کہ وہ پہنے۔ بہت کم ایسے افرادہیں جوامام مسجدکونیایامعیاری سلاہوا سوٹ دیتے ہیں۔امام مسجدبیمارہوجائے توکوئی مقتدی نہیں کہتا کہ آئوآپ کاعلاج کرائیں۔وہ خود ڈاکٹرکے پاس جائے یاکسی رشتہ دار، شاگردکوبھیجے اوراپناعلاج کرائے توکرائے۔لیہ شہرمیں ایک مسجدایسی بھی ہے کہ امام مسجدکوکھانسی لگی ہوئی ہوتونمازی سیرپ لے آتے ہیں اورامام مسجدکودے دیتے ہیں۔ایسی مساجدبھی ہیں جہاںامام مسجدسے فلش کی صفائی کے بارے میںتوبازپرس کی جاتی ہے کبھی اس سے یہ نہیںپوچھاجاتا کہ اس نے کھانابھی کھایا ہے یانہیں۔

یہ کوئی نہیں کہتا کہ کسی چیزکی ضرورت تونہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے مطالبہ چلاآرہا ہے کہ مزدورکی تنخواہ ایک تولہ سوناکے برابرکی جائے جبکہ کسی بھی ادارے میں کام کرنے والے چپڑاسی اورخاکروب کی تنخواہ بھی امام مسجدکی تنخواہ سے کہیں زیادہ ہے۔اکثرگھرانوںمیں بچوںکی ٹیوشن فیس بھی امام مسجدکی تنخواہ سے زیادہ ہے،افسوس کی بات تویہ ہے کہ مسجدمکتب سکول میں قرآن پاک پڑھانے والے کودوسوپچاس روپے ماہانہ دیے جارہے ہیں۔اس سے زیادہ تودفتروں،دکانوںمیں روزانہ کی چائے پی جاتی ہے۔حقیقت تویہ ہے کہ امام مسجدوہ مظلوم طبقہ ہے جس کااحساس نہ ریاست کوہے اورنہ ہی معاشرہ کو۔معاشرہ کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد کی فلاح وبہبوداورمعیارزندگی بہتربنانے کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں نئی نئی سکیمیںمتعارف کرائی جاتی ہیں امام مسجد کی فلاح وبہبوداورمعیارزندگی بہتربنانے کیلئے ریاست کی طرف سے نہ توکوئی اقدام اٹھایاگیا ہے اورنہ ہی کوئی سکیم متعار ف کرائی گئی ہے۔سرکاری ملازمتوںمیں مختلف شعبوںکے کوٹے مقرر ہیں امام مسجدکیلئے کوئی کوٹہ نہیں ہے۔یہاں تک کہ کرایوںمیںبھی رعایت نہیںدی جاتی۔پاکستان کے ایسے شہربھی بتائے جاتے ہیںجہاںامام مسجدکومعقول تنخواہ دی جاتی ہے اور رہائش کابھی معقول انتظام ہوتا ہے۔اکثرشہروںمیںایسانہیں ہے۔ریاست اس طبقہ کے بارے بھی سوچے۔آئمةالمساجدکے مسائل کی طرف بھی توجہ دے۔ آئین بنادیاجائے کہ ہرمسجدکے ساتھ امام مسجدکی رہائش کامعقو ل انتظام ہوناچاہیے جہاںوہ اپنے بیوی بچوںیاماںباپ کوٹھہراسکے۔جومساجدتعمیرہوچکی ہیں وہاں کے شہریوںکیلئے لازمی قراردیاجائے کہ وہ ایک سال میں امام مسجدکی رہائش کامعقول انتظام کریں۔

ہرامام مسجدکی تنخواہ کم سے کم بیس ہزارروپے ماہانہ مقرر کرائی جائے۔متعلقہ ایم این اے اورایم پی اے کی ذمہ داری ہوکہ وہ امام مسجدکی تنخواہ کامحلہ سے انتظام کرائے۔ البتہ ایسے محلے جہاں کے لوگوںکی آمدنی کم ہے اوروہ امام مسجدکوبیس ہزارروپے نہپیں د ے سکتے تواس کاانتظام ریاست کرے۔امام مسجدکوہرماہ چارسے چھ چھٹیاںکرنے کابھی حق حاصل ہوناچاہیے۔امام مسجد کویوٹیلٹی بلزاورضروریات زندگی کی قیمتوںمیں بھی خصوصی رعایت ہونی چاہیے۔جن امام مسجدوںکی تنخواہ پانچ ہزارسے کم ہے ان کوتین،تین ہزار، اورجن امام مسجدکی تنخواہ پانچ ہزارسے آٹھ ہزارتک ہے ان کوایک ہزارروپے ماہانہ ریاست فراہم کرے۔آئمة المساجدکیلئے آسان شرائط پربلاسودقرضہ سکیم بھی شروع کی جائے تاکہ وہ اپناکاروبارکرسکیں۔ جومساجدسرکاری اداروں یاسرکاری زمینوںپرہیں متعلقہ محکمہ کے مقامی افسران کی ذمہ داری ہوکہ وہ امام مسجدکی معقول تنخواہ، معقول رہائش اورمعقول خوراک کاانتظام کریں۔ ہم اس تحریرمیں وزیراعظم نوازشریف اوروزیراعلیٰ شہبازشریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خداراآئمة المساجدکے بارے بھی توجہ کریں۔مسندرسالت کے وارثوںکومزیدبے توقیرہونے سے بچالیں۔حضرت عمرفاروق رضی اللہ عنہ کی سنت پرعمل کرتے ہوئے اس مظلوم طبقہ کی دادرسی کریں۔یہ ریاست کے وفادارہیں ریاست ان کی مشکلات آسان کرے۔سچ تویہ ہے کہ امام مسجدمعاشرہ کاوہ عجیب اورمظلوم طبقہ ہے جس کانہ توکسی کو احساس ہے اورنہ ہی ادراک۔

Siddique Prihar
Siddique Prihar

تحریر: محمد صدیق پرہار
siddiqueprihar@gmail.com

Share this:
Tags:
class perception Poor Society strange احساس طبقہ عجیب محمد صدیق پرہار مظلوم معاشرہ
Karachi
Previous Post سپریم کورٹ کے احکامات پر ڈپوٹیشن پر تعینات افسران کے خلاف کاروائی کا آغاز
Next Post باندی
Bride

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close