Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جانا

November 11, 2020 0 1 min read
Writers
Writers
Writers

تحریر : حافظ محمد زاہد

معاشرے میں ایسے لوگوں کی شدید ضرورت ہے جو اپنی ذات کے دائرے سے باہر نکل کر لوگوں کے لیے کام کریں اور کسی نہ کسی پہلو سے ان کی رہنمائی کا موجب بنیں۔ اب یہ کام انفرادی سطح پر بھی کیا جاسکتا ہے اور منظم صورت میں بھی۔یعنی اس سوچ کے حامل افراد مل کر ایک ایسا ادارہ بھی بناسکتے ہیں جس کا مقصد اس شعبہ میں نئے آنے والوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہو جس کے ذریعے وہ ترقی کے زینے چڑھتے جائیں۔ایسا ہی ایک ادارہ ہے”آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن”جو لکھاریوں’کالم نگاروں’شعراء اور شعبہ صحافت سے منسلک افراد کی رہنمائی اور ان کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے۔جس کے چند اہم اور بنیادی مقاصد یہ ہیں: کالم نگاروں’ افسانہ نگاروںاورتحریر کی مختلف اصناف سے تعلق رکھنے والے افرادکو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا’نئے لکھنے والوں کی فکری اور نظریاتی تربیت کرنا’پاکستانی قوانین اور آئین کے حوالے سے لکھاریوں کو مکمل رہنمائی فراہم کرنا تاکہ وہ اپنی تحریروں کو مدلل اندز میں مرتب کر سکیں’ نئے لکھنے والوں کی تحریروں کوقابل اشاعت بناکر اخبارات’میگزین اور ڈائجسٹ وغیرہ میں شائع کروانا’وغیرہ۔

انہی مقاصد کی تکمیل کے لیے گزشتہ دنوں ٩نومبرکو لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لکھاریوں اور شعبہ صحافت سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے لیے تنظیم کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری کی زیرنگرانی ”ایک روزہ تربیتی نشست”کا اہتمام کیا گیا جس میںتنظیم کے عہدے داران’لکھاریوں’پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاسے وابستہ افراد’طالب علموں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد نے ملک کے دور دراز علاقوں سے شرکت کی۔تربیتی نشست کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد زاہد نے تلاوت کلام مجید سے کیا اور پھر حذیفہ اشرف نے نعت مقبولۖکی سعادت حاصل کی۔اور میزبانی کے فرائض حفصہ خالد اور ثنا آغا خان نے انجام دیے۔

اس تربیتی نشست میں ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمٰن قمر’موٹیویشنل سپیکر اختر عباس’ سٹی ٢٤کے ڈائریکٹر نوید چوہدری’ اردو پوائنٹ ملٹی میڈیا کے انچارج شاہد نذیر’ اینکر پرسن اسد اللہ خان’ اخوت کے ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد ثاقب’ بین الاقوامی سکالر و ماہر نفسیات ڈاکٹر جاوید اقبال’معروف مزاح نگارگل نوخیز اختر’معروف شاعر اعتبار ساجد اور آغر ندیم سحر’روزنامہ مشرق کے میگزین ایڈیٹر ندیم نظر’ لیگل ایڈوائزر سعدیہ ہما شیخ اور تنظیم کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری نے لکھاریوں کو اپنی تحریر کو جاندار بنانے کے حوالے سے مختلف مشوروں سے نوازا۔ مہمانانِ گرامی کا کہنا تھا کہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد کی ٹریننگ کے لیے کوئی نہ کوئی ادارہ موجودہے جس میں اُن افراد کو اس شعبہ سے متعلق بنیادی تربیت دی جاتی ہے’جبکہ المیہ یہ ہے کہ لکھاریوں کے لیے ایسا کوئی ادارہ سرے سے ہے ہی نہیںجس میں ابتدائی تربیت دی جائے۔اس ضمن میں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کاگزشتہ چار سال سے ایسی تربیتی نشستوں کا اہتمام کرنا گویا ”اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جانا”کے مترادف ہے اور یہ شمع چلتی رہنی چاہیے اس لیے کہ یہ شمع جلے گی توہمارا معاشرہ روشن سے روشن ترہوگا۔

تربیتی نشست میںسینئر لکھاریوں نے نئے لکھنے والوں کو بہت سے مفید مشوروں سے نوازا۔ان کا کہنا تھا کہ:(١) لکھاری کے الفاظ اور اس کا نظریہ اگر جاندار ہوگاتو کوئی بھی اخبار’میگزین یا ڈائجسٹ اس کی تحریر کوردّ نہیں کرسکتا۔(٢) اپنی تحاریر کوجاندار بنانے کے لیے پڑھنے اور مطالعہ کا تناسب لکھنے سے تیس سے چالیس فیصد زیادہ ہونا چاہیے۔(٣) اپنی تحریروںکے لیے بہتر اور مناسب الفاظ تلاش کریں اور اس کے لیے ادب اور شعروشاعری کا ضرور مطالعہ کریں اس لیے کہ ادیب اورشاعر حضرات الفاظ کے چناؤ میں بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں۔(٤) ہمیشہ سچ لکھنا چاہیے اس لیے کہ سچ اپنے اندر بہت طاقت رکھتا ہے۔(٥)آپ کو مایوس ہوئے بغیر مسلسل لکھتے رہنا چاہیے اوریہ نہیں سوچنا چاہیے کہ ہمای بعض تحریریں کہیں شائع نہیں ہورہیں یا ہماری تحریروں کو پذیرائی نہیں مل رہی۔(٦) اگر آپ مزاح لکھنا چاہتے ہیں تو اپنی تحریروں میں خود سے مزاح ڈالنے کی کوشش نہ کریں بلکہ روز مرہ واقعات کو ہی اس انداز میں بیان کریں کہ لوگوں کو پڑھ کر ہنسی آئے۔(٧)نئے اور اچھوتے موضوعات کا انتخاب کریں اور عام موضوعات سے ہٹ کر لکھنے کی کوشش کریں۔

مذکورہ تربیتی نشست میں فروغِ ادب کے حوالے سے بہت سے نئے اورقابل تقلید اقدام بھی کیے گئے۔تنظیم کے سرپرست زبیر احمد انصاری کی جانب سے تنظیم کے عہدے داروں میں بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ایک ٹکٹ اورشرکاء میں غلافِ کعبہ پر لگائے جانے والے عطر کے چارپیکٹ تقسیم کیے گئے۔ عمرہ کا ٹکٹ سوشل میڈیا کی انچارج ”ساجدہ چوہدری”کے حصے میں آیا اور جب ایم ایم علی نے ان کے نام کا اعلان کیااور انہیں ڈائس پر بلایاگیا تو سٹیج پر موجود تمام مہمانانِ گرامی اور شرکاء نے اپنی نشستوں سے کھڑے ہوکر کافی دیر تک مسلسل تالیاں بجا کر ان کو مبارکباد دی۔ ساجدہ چوہدری نے نم آنکھوں سے بتایا کہ وہ سرگودھا کے دور دراز علاقے سے آئی ہیں اور آج لاہور شہر میں اتنے بڑے پروگرام میں ان کے لیے عمرہ کا ٹکٹ نکلنا اور پھر ڈائس پر آکر سینئر لوگوں سے سامنے گفتگو کرنا’یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے اور میں یہ اعزاز اپنے ”والدین کے نام”کرتی ہوں جن کی کاوشوں سے آج میں آپ کے سامنے ہوں۔اس کے علاوہ کرونا وبا کے پیش نظر تمام شرکاء میں سینٹائزر کی ایک ایک بوتل اور KN95ماسک تقسیم کیے گئے اور یہ پیغام دیا گیا کہ ان کے استعمال سے آپ اس وبا کا بہت حد تک مقابلہ کرسکتے ہیں۔آخر میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے عہدے داران میں ایوارڈ’ موجودہ سال کتابیں لکھنے والے ممبران کو”ایوارڈ برائے کتاب” اور باقی شرکاء میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔پروگرام کے آخر میں تنظیم کے بانی و صدرایم ایم علی نے اپنے اختتامی کلمات میں مہمانانِ گرامی اور شرکائِ ورکشاپ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شاء اللہ یہ تنظیم فروغِ ادب کے حوالے سے ایسے پروگرامات کا انعقاد کراتی رہے گی۔پھر ہائی ٹی کا ایک پُر تکلف دور بھی چلا اور اس طرح صبح ساڑھے دس بجے سے جاری یہ نشست شام چھ بجیاختتام پذیر ہوئی۔

مبالغہ آرائی سے قطع نظر یہ ایک بہت خوبصورت پروگرام تھا جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے’کم ہے۔ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہیں اس لیے کہ ایسی شمعیں جلیں گی تو ہمارا معاشرہ روشن سے روشن تر ہوگا۔ایسے پروگرام مکالمہ بازی اور لوگوں کی بات تحمل سے سننے اور اپنی بات کو اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے دوسروں تک پہنچانے جیسے جذبات کو فروغ دیتے ہیں اور آج ہمارے معاشرے کی اس کی اشد ضرورت ہے۔آخر میں’مَیں آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی اور خواتین ونگ کے تمام عہدے داران کو اس کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ فروغِ ادب اور اصلاحِ معاشرہ کے حوالے سے آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور تنظیم کے سرپرست اعلیٰ زبیر احمد انصاری صاحب کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے جن کی سرپرستی اور رہنمائی میں تنظیم دن دگنی رات چگنی ترقی کر رہی ہے۔

Hafiz Muhammad Zahid
Hafiz Muhammad Zahid

تحریر : حافظ محمد زاہد

Share this:
Tags:
Doing Pakistani Guidance laws Society writers رہنمائی قوانین کرنا'پاکستانی لکھاریوں معاشرے
Desires
Previous Post خواہشات کی غلامی
Next Post جاپان میں کورونا کا اقتصادی اثر: خودکشیوں میں اضافہ
Japan Corona Suicide

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close