
نیو یارک (جیوڈیسک) کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ٹی وی اداکارہ صوفیہ ورگارہ نے 2014 میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔ فوربز کی جانب سے جاری کی گئی لسٹ کے مطابق اداکارہ نے اس سال میں 37 ملین ڈالرز کمائے۔
صوفیہ 20 سے زائد ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ صوفیہ ورگارہ پچھلے سال بھی 30 ملین ڈالرز کمائی کے ساتھ ہالی وڈ ٹی وی اداکاروں کی لسٹ میں پہلے نمبر پر تھیں۔
