
موغادیشو (جیوڈیسک) صومالیہ سے تعلق رکھنے والے الشباب کے شدت پسندوں نے شمالی کینیا سے بس اغوا کر کے اٹھائیس مسافروں کو قتل کر دیا ہے۔
نیروبی کی جانب سفر کرنے والی بس کو مانڈیرا ٹاؤن سے اغوا کیا گیا۔ مرنے والے تمام افراد غیر مسلم تھے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
