Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

مجھے کہنا ہے کچھ اپنی زباں میں

September 25, 2013September 25, 2013 0 1 min read
Professor Mazhar
Professor Mazhar
Professor Mazhar

حضرت امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا قول ہے روٹی کا ٹکڑا اور معمولی کپڑا اگر خیر و عافیت سے ملتا رہے تو اُس عیش سے بہتر ہے جس کے بعد ندامت اُٹھانی پڑے لیکن ہمارے ہاں تو چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے کا سرے سے کوئی رواج ہی نہیں۔ ہماری سیاسی، سماجی، معاشی اور معاشرتی زندگی کا کوئی پہلو ایسا نہیں جہاں نمودو نمائش کو لازمۂ حیات نہ سمجھا جاتا ہو۔

یوں تو سبھی محبِ وطن ہیں لیکن اگر اعمال پہ نظر دوڑائی جائے تو وطنِ عزیز کی محبت کا کوئی پرتو، کوئی قرینہ، کوئی سلیقہ نظر نہیں آئے گا۔ ہمارے ہاں سیاست کاروبار میں ڈھل چکی ہے اور رہبرانِ قوم اِس عظیم کاروبار سے بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ جب سیاسی طاقت چھِن جاتی ہے تو باقی ندامت ہی ندامت لیکن ہمارے مہربانوں نے تو ندامت کو بھی سیادت سمجھ لیا ہے۔ اِس قحط الرجال میں کوئی قلم، کوئی زبان اور کوئی ہاتھ ایسا نظر نہیں آتا جو ہمارے اِن سیاسی کاروباریوں کو صراطِ مستقیم کی تلقین کرتا نظر آئے۔ لے دے کے الیکٹرانک میڈیا کا بھروسہ تھا لیکن وہاں بھی اب صرف کاروبار ہی نظر آتا ہے۔

آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے پیٹ سے بڑھ کر بدترین کوئی برتن نہیں۔ مگر ہمارے ہاں تو حکمرانی ہی پیٹ کی ہے اور ہمارے اینکرز آتشِ شکم کی سیری کے لیے ریٹنگ بڑھانے کے چکر میں وہ کچھ کہہ جاتے ہیں جِس کا حقائق سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا۔ ریٹنگ کے چکر میں اب ہر نیوز چینل پہ تحقیق و تفتیش بھی ہوتی ہے، عدالتیں بھی لگتی ہیں اور جزا و سزا کا تعین بھی کیا جاتا ہے۔

دوسری طرف اِس نفسا نفسی کے عالم میں کسی کے پاس اتنا وقت ہی نہیں ہوتا کہ وہ نیوز چینلز پر کہی گئی باتوں کی تصدیق کر سکے ۔جس طرح ہمارے علمائے کرام مساجد میں بیٹھ کر دین کی جو تشریح و تعریف کرتے ہیں، مبتدی اُسی پر بغیر سوچے سمجھے ایمان لے آتے ہیں اور اسی سبب دینِ مبیں فرقوں اور گروہوں میں بٹ گیا ہے اسی طرح ہمارے اینکرز جو کچھ کہتے ہیں، قوم اُسی پہ اعتبار کر لیتی ہے۔ معروف مورخ ابنِ خلدون نے کہا جس ملک میں قبیلے بکثرت اور اہلِ عصبیت بہتات کے ساتھ ہوتے ہیں وہاں سلطنت کو کامل استحکام نصیب نہیں ہوتا۔

Electronic Media Pakistan
Electronic Media Pakistan

اگر ابنِ خلدون اِس دَور میں ہوتا تو یقیناََ وہ قبیلوں اور اہلِ عصبیت کے ساتھ الیکٹرانک میڈیا کو بھی شامل کرتا۔ تسلیم کہ وطنَ عزیز میں آج بھی کچھ لوگ آبروئے صحافت کے علمبردار ہیں لیکن اِس بحرِ بے کنار میں بقدرِ قطرۂ شبنم باقی سب ریٹنگ ہی ریٹنگ، آزاد اور بیباک اینکرز یہ سمجھتے ہیں کہ اُن سے بڑھ کر کون ہے جو امورِ مملکت بطریقِ احسن سر انجام دے سکے؟۔ سیاست، ثقافت، معاش، معاشرت، طِب، سائنس، ٹیکنالوجی اور امورِ داخلہ اور خارجہ کے اِن ماہرین کی صلاحیتوں سے مستفید نہ ہونا حکمرانوں کی نا اہلی کے زمرے میں آتا ہے لیکن ہماری ہر حکومت اِن کی صلاحیتوں سے بے بہرہ ہی رہی۔ مشہور ایرانی شاعر ابنِ یمین کہتا ہے اے ابنِ یمین ! تُف ہے اُس مقام پر جہاں دو سو داناؤں کی قیمت ایک احمق سے بھی کم ہو۔ ہمارے اینکرز کو بھی شاید یہی دُکھ ہے اور اسی وجہ سے عالمِ غیض میں وہ خوش اخلاقی کا دامن چھوڑ کر کھری کھری سناتے رہتے ہیں حالانکہ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ وجہ وجودِ کائینات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ جو خوش اخلاق ہو اُس کے لیے جنت کے اعلیٰ درجے میں ایک گھر کا میں ضامن ہوں۔

آجکل الیکٹرانک میڈیا کا موضوع کراچی اور اسلام آباد میں بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنسز اور وفاقی کابینہ کے غیر معمولی اجلاس پر تنقید و تنقیص ہے لیکن ریٹنگ بڑھانے کے شوقین اینکرز کا دُکھ یہ ہے کہ اب تحریکِ انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی ایجنڈے پر متفق نظر آتی ہیں اور فوج بھی اُن کا بھرپور ساتھ دینے کے لیے مستعد ہے اِس لیے کسی بھی ٹاک شو میں بلائے گئے مہمان باہم جوتم پیزار نظر نہیں آتے اور ظاہر ہے کہ اگر مہمانوں کے مابین تلخ کلامی نہیں ہو گی تو ریٹنگ کا بیڑا غرق ہو جائے گا ۔اِس ریٹنگ کو بڑھانے کے لیے ہمارے کچھ اینکرز نے اب یہ راہ نکالی ہے کہ اِدھر اُدھر سے غلط سلط مواد اکٹھا کرکے پروگرام ترتیب دینے شروع کر دیئے ہیں۔ پچھلے دنوں دو معروف نیوز چینلز پر ریسکیو 1122 کی کارکردگی کے بارے میں ٹاک شوز دیکھنے کا موقع ملا۔

اِن ٹا ک شوز کو دیکھنے کے بعد میرے ذہن میں بنا ہوا ریسکیو 1122 کی عظمتوں کا محل دھڑام سے نیچے آ گرا اور میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ پاکستان میںکوئی ایک محکمہ یا ادارہ بھی ایسا نہیں جس کی صلاحیتوں پر نازکیا جا سکے لیکن جب میں نے حقائق کی جستجو کی تو پتہ چلا کہ سچ وہ نہیں جو اِن اینکرزنے پیش کیا بلکہ سچ یہ ہے کہ یہ محکمہ چھوٹی موٹی خامیوں کے باوجود آج بھی ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب کی سربراہی میں قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی بھرپور صلاحتیں صرف کر رہا ہے البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ محکمے کے اندر کچھ ایسی کالی بھیڑیں گھُس آئی ہیں جو مستقبل میں اِس محکمے کے لیے زہرِ ہلاہل ثابت ہو سکتی ہیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر کا جُرمِ عظیم یہ ہے کہ اُنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پنجاب ایمرجنسی سروسز کی صورت میں ایک ایسا سیٹ اَپ ترتیب دینے کی سعی کی جو خالصتاََ عوامی خدمت کے لیے تھا اور یہی نہیں بلکہ اُسے بین الاقوامی معیار تک بھی لے گئے۔ شاید اسی احساسِ جرم نے اُنہیں اینکر کے سامنے انتہائی جذباتی بھی کر دیا۔ اینکرز صاحب جو سوالات کر رہے تھے اُن کی معقولیت کا اندازہ یوں لگایا جا سکتا ہے کہ اُنہوں نے ایک سوال یہ بھی کیا کہ ایمبولینسز کے اندر وینٹی لیٹرز کی کیا ضرورت تھی جب کہ اُنہیں کبھی استعمال ہی نہیں کیا گیا؟۔ ڈاکٹر صاحب نے بتکرار و اصرار یہ کہا کہ وینٹی لیٹرز استعمال ہو رہے ہیں لیکن اینکر اپنی ضد پہ قائم رہے۔ مانا کہ وینٹی لیٹر کے استعمال کی ضرورت کبھی پیش نہیں آئی لیکن اگر ضرورت پیش آ جائے اور مریض وینٹی لیٹر کی عدم موجودگی کی بنا پر مَر جائے تو کیا اینکرموصوف اُس کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار ہونگے؟۔ موصوف نے محکمے سے نکالے گئے تین باغی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرز کی ملی بھگت سے مریض کا بہانہ بنا کر ایک ایمبولینس منگوائی اور بعد ازاں اُس ایمبولینس کے اندر موجود سامان کی ویڈیو بنا کر اپنے ٹاک شو میں دکھائی۔ سوال یہ ہے کہ کیا پبلک پراپرٹی کے اِس غلط استعمال پر اینکر موصوف کے خلاف تادیبی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔

Ambulance
Ambulance

اُنہوں نے باغی آفیسرز کے اِس تخمینے کو بھی تسلیم کر لیا کہ وینٹی لیٹر، کارڈیک مانیٹر اورDefibrillator کے علاوہ زندگی بچانے والے بہت سے قیمتی سامان کی مالیت محض اڑھائی لاکھ روپے ہے لیکن اتنی زحمت بھی گوارا نہیں کی کہ بازار سے اِن کی مالیت کا خود تخمینہ لگا لیتے۔ اُنہوں نے یہ تو فرما دیا کہ بازار میں چائینہ سے منگوائی گئی ویگن بیس بائیس لاکھ میں ملتی ہے جبکہ ڈاکٹر رضوان نصیر نے یہ ویگن 44 لاکھ میں منگوائی لیکن یہ نہیں بتلایا کہ ویگن کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے اور اُس میں زندگی بچانے والے انتہائی قیمتی آلات کی انسٹالیشن پر کتنے اخراجات ہوتے ہیں۔

کیا ڈاکٹر رضوان نصیر صاحب کا قصور یہ ہے کہ اُنہوں نے باہر سے کروڑوں روپے مالیت کی ایمبولینس منگوانے کی بجائے ویگن کی قیمت سمیت محض چوالیس لاکھ میں ویگن کو ایمبولینس میں تبدیل کرنے کی کامیاب سعی کرکے قیمتی زرِ مبادلہ بچانے کی کوشش کی؟۔ اینکر موصوف کو یہ گلہ بھی ہے کہ پچاسی فیصد سامان کا ٹھیکہ احمد میڈکس کو کیوں دیا گیا؟۔ سوال مگر یہ ہے کہ اگر احمد میڈکس کے ریٹس سب سے کم تھے تو کیا ٹھیکہ زیادہ ریٹس والی کمپنی کو دیا جاتا؟۔ آخر میں صرف اتنی استدعا ہے کہ اگر کوئی محکمہ تا حال کرپشن سے پاک ہے اور اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے تو اُس کی کارکردگی پر محض ریٹنگ بڑھانے کی خاطر اُنگلیاں اٹھا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
Economic Electronic media political سماجی سیاسی معاشی
Previous Post لاہور:چودھری شجاعت حسین، پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا زلزلہ سے ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس
Next Post سانحہ پشاور اور سیاسی دنگل
Ghulam Murtaza Bajwa

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close