
سوناکشی سنہا اور رنویر سنگھ کی فلم “لٹیرا” کوباکس آفس پر بھرپورکامیابی ملی ہے۔ لٹیرا انیس سو پچاس کی دہائی کی کہانی ہے۔ فلم میں سوناکشی سنہا زمیندار لڑکی کا کردار کررہی ہیں۔
جسے شہر سے آنے والے ماہر آثار قدیمہ سے محبت ہوجاتی ہے۔ کچھ عرصہ بعد دونوں شادی کر لیتے ہیں مگر شادی کے فورا بعد حالات نیا موڑ لیتے ہیں اور دونوں کے تعلقات میں دراڑ پڑ جاتی ہے۔
