
سیول (جیوڈیسک) جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کا مشترکہ صنعتی زون کے دوبارہ کھولنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق۔ سیول جنوبی اور شمالی کوریا نے مشترکہ صنعتی زون کو دوبارہ کھولنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ملکوں کے اعلی حکام نے مشترکہ صنعتی زون کو دوبارہ کھولنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کے حوالے سے 16 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔
دونوں ملکوں کے حکام نے ملاقات کے اختتام پر تنازع کے حل کے لئے اقدامات اٹھانے پر اتفاق کر لیا۔ جنوبی کوریا کے وفد کے سربراہ سوہلو نے مذاکرات کے بعد ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین نے صنعتی زون کو کھولنے کے حوالے سے طریقہ کار وضع کرنے کے لئے 10 جولائی کو دوبارہ ملنے پر اتفاق کر لیا۔ ان مذاکرات کے مرکزی نکات پر صنعتی زون کو دوبارہ فعال بنانے کے علاقے مستقبل میں زون کے دوبارہ بندش کے قطرے کو فتح کرنے اور آپریشن کو معمول پر لانا شامل ہیں۔
