
میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین میں شروع ہونے والے فیسٹیول میں لوگوں کو جب تک بیل کی مار نہیں پڑتی انہیں چین نہیں آتا۔ سپین کے شہر پمپلونا میں روایتی سان فرمین فیسٹیول پوری آب وتاب کیساتھ شروع ہو گیا ہے۔ سفید قمیض،سرخ سکارف پہنے لاکھوں پر جوش سیاح پمپلونا کر طرح طرح کے کھیل تماشوں سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
فیسٹیول میں ایک اڑیل بیل شہر کی گلیوں اور بازاروں میں کھلا چھوڑ دیا جاتا ہے۔لوگ بھاگ بھاگ بچنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ بچ جاتے ہیں اور کچھ بیل کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔
جو انہیں ٹکریں مار مار کر چھٹی کا دودھ یاد دلا دیتا ہے۔ 1922 سے شروع ہونیوالے اس فیسٹیول میں اب تک 15 شائقین مارے جا چکے ہیں۔دنیا بھر سے لاکھوں سیاح اس فیسٹیول میں آبیل مجھے مار” کے نعرے لگاتے ہیں اور بیل کی ٹکریں کھانے کے بعد خوشی خوشی واپس گھروں کو جاتے ہیں۔
