
میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کی عدالت کے جج نے بادشاہ کی بیٹی کو بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے الزام میں عدالت طلب کرلیا ہے۔
منگل کو میڈیا کے مطابق اسپین کے بادشاہ جون کارلوس کی 48 سالہ بیٹی کرسٹینا پرمنی لانڈرنگ اور ٹیکس کی بدعنوانی میں ملوث قراردیا گیا ہے جو اپنے شوہر کے کاروبار میں شریک ہیں۔
جج جوس کا سترو منی لانڈرنگ اسکینڈل کی تحقیقات کررہے ہیں۔ عدالت نے کرسٹینا کو حکم دیا ہے کہ وہ 8 مارچ کو عدالت میں پیش ہو کر اپنی صفائی پیش کریں۔
میڈیا کے مطابق اسپین میں کسی عدالت کی جانب سے پہلی مرتبہ بادشاہ کے قریبی رشتے دار کو ملزم ٹھہراتے ہوئے عدالت طلب کیا گیا ہے۔
