
میڈرڈ (جیوڈیسک) تباہ ہونے والا طیارہ حال ہی میں خریدا گیا تھا۔ آج اس کی پہلی آزمائشی پرواز تھی کہ اچانک فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔
ہسپانوی وزیر اعظم نے جہاز پر سوار دس افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر دی ہے۔ جائے حادثہ پر جہازکا ملبہ بکھرا ہوا ہے۔
جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
