
میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے وزیراعظم ماریانوراجوئے نے کرپشن اسکینڈل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام نے انھیں مینڈیٹ دیا ہے۔
اور وہ اپنی مدت اقتدار مکمل کریں گے۔ ہسپانوی وزیراعظم پر 1990 میں وزارت کے دور میں خفیہ طورپر رقم لینے کا الزام ہے۔
