Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خصوصی انتظامات کو مزید بہتر کرنا، وقت کی ضرورت

May 14, 2015 0 1 min read
Rangers
Rangers
Rangers

تحریر : سجاد علی شاکر
کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہاں آبادی اور معاشی لحاظ سے اس کی اہمیت ہمیشہ بڑھتی رہی ہے۔ کراچی کسی زمانے میں ایک پر امن شہر ہوا کرتا تھا۔ لوگ اسے روشنیوں کا شہر بھی کہا کرتے تھے۔ پھر اسے کسی کی نظر لگ گئی۔ اگرچہ شہر کی آبادی بے ہنگم طریقے سے بڑھتی گئی۔ اس میں معاشی سرگرمیاں بھی بڑھتی گئیں لیکن اس میں آگ اور خون کا کھیل شروع ہو گیا۔ اگرچہ اس میں استعمال ہونے والے ایندھن کا کام خود پاکستانیوں نے کیا لیکن اس کی منصوبہ بندی، اس کے وسائل اور دہشت گردوں کی تربیت کچھ بیرونی دشمنوں نے کی۔ پچھلی دہائی میں کراچی میں وہ کشت و خون ہوا ہے کہ اس کی مثال کہیں بھی نہیں ملتی۔کراچی کے علاقے صفورا چورنگی میں گذشتہ روز دہشت گردی کے ہولناک واقعہ میں نامعلوم افراد نے مسافر بس جس کا نمبر جے بی 9333 تھا، میں گھس فائرنگ کر دی جس سے 45 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 17خواتین بھی شامل ہیں۔ فائرنگ اس قدر خوفناک تھی کہ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا،

قریبی دکانداروں نے دکانیں بند کر دیں،۔ سچل پولیس سٹیشن کی حدود صفورا چورنگی کے قریب بدھ کی صبح موٹر سائیکل سوار 6ملزمان نے اسماعیلی کیمونٹی کی بس کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ الاظہر گارڈن سے عائشہ منزل پر واقع اسماعیلی جماعت خانے جا رہی تھی کہ بس کو صفورا چورنگی کے قریب غازی گوٹھ کے سنسان مقام پر روکا گیا اور مسلح افراد نے اندر گھس کر فائرنگ کردی۔ بس میں اسماعیلی برادری کے 60 سے 65 زائد افراد سوار تھے۔ جن میں خواتین کی بھی بڑی تعداد شامل تھی۔ حملہ آور بس میں داخل ہوئے اور ڈرائیور کو گولی ماری بعد ازاں دیگر افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اکثر افراد کو سر پر گولیاں ماری گئیں۔ بس میں 60 افراد سوار تھے جن میں سے 45 افراد کی ہلاکت ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ 3 موٹر سائیکلوں پر سوار6 دہشت گردوں نے بس میں گھس کرفائرنگ کی۔

فائرنگ کے واقعہ میں استعمال ہونے والے اسلحے میں فائرنگ کی جگہ سے نائن ایم ایم گولیوں کے خول ملے ہیں۔ پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے متاثرہ مقام سے شواہد جمع کئے۔ سانحہ پر عوام مشتعل ہوگئے اور ہسپتالوں میں شدید توڑپھوڑ کی۔ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے خون کے عطیات کی اپیل کردی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ جائے وقوعہ پر مختلف اقسام کے اسلحہ کی گولیوں کے سینکڑوں خول پڑے ہوئے ہیں۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔ وفاقی حکومت نے سانحہ کراچی پر آج ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج سانحہ کراچی کے سوگ میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔ سانحہ کراچی پر یوم سوگ کے دوران جاں بحق افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ وزیراعظم نواز شریف نے بس میں فائرنگ کے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ سانحہ پر سندھ حکومت، ایم کیو ایم اور اے این پی نے بھی یوم سوگ کا اعلان کیا۔

Altaf Hussain
Altaf Hussain

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے یوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ، کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ اے این پی نے بھی دلخراش واقعے پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ملیر بار ایسوسی ایشن نے سانحہ صفورا کے خلاف آج جمعرات کو ہڑتال کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف نے بھی 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔۔ انہیں سخی حسن اور النور قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔ مقتولین کی پوسٹمارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام افراد کو انتہائی قریب سے جسم کے اس حصے میں گولی ماری گئی جہاں بچنا مشکل ہے۔ تمام مقتولین کو انتہائی قریب سے گولیاں ماری گئیںاور تمام افراد کو ایک ایک گولی ماری گئی، جسم کے اوپر والے حصے میں گولیاں لگیں۔نوازشریف نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان کو پھلتا پھولتا نہیں دیکھ سکتا، ہماری معاشی ترقی دشمنوں کو پسند نہیں، معاشی ترقی کو روکنا دشمنوں کا ایجنڈا ہے، ایسے دشمنوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر دشمن سے لڑنا ہو گا، کراچی کی روشنیاں کم نہیں ہونے دیں گے، کراچی کو امن کا گہوارہ بنا کر چھوڑیں گے، شہر قائد میں دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی شروع کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ صفورا کے بعد گورنر ہائوس سندھ میں ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ سانحہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل رضوان اختر، کور کمانڈر جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر، وزیر دفاع خواجہ آصف ، گورنر سندھ عشرت العباد، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، سابق صدر آصف زرداری، سیکرٹری داخلہ سندھ، فاروق ستار، رشید گوڈیل، خالد مقبول صدیقی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں امن و امان اور سانحہ صفورا پر ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیف سیکرٹری سندھ نے بریفنگ دی۔

اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے معاون کاروں اور کالعدم تنظیموں کے کارندوں کے خلاف بھی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی جی رینجرز نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں آپریشن کے دائرہ کار کو بڑھا دیا ہے، رینجرز پولیس کے ہر اول دستے کی طرح کا م کر رہی ہے ، ہم نے سیاسی مصلحت سے بالا تر ہو کر کارروائیاں کی ہیں، پولیس افسروں کے قتل کی تفتیش میں پولیس کی معاونت کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی سندھ کی بریفنگ کے دوران وزیر اعظم نے مداخلت کرتے ہوئے آئی جی سندھ کو تنبیہ کی کہ وہ پرانے اعداد و شمار نہ بتائیں، 15دن میں 5ایسے واقعات ہوئے جس پر وفاق کو مداخلت کرنا پڑی۔

Governer House Meeting
Governer House Meeting

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا واقعے پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے، دہشت گردوں نے پر امن افراد اور خواتین کو نشانہ بنایا، کراچی پاکستان کا تجارتی مرکز ہے، یہاں ہونے والا واقعہ بہت اہمیت رکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا شہر میں امن کو یقینی بنانا چاہتے ہیں، دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے تمام ادارے چیلنجز کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں، قانون نافذ ادارے کرنے والے ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔ اجلاس میں محکمہ داخلہ سندھ کے کردار پر بھی تنقید کی گئی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلی سندھ سے سوال کیا کہ 4ماہ میں 3سیکرٹری داخلہ کیوں تبدیل کئے گئے؟۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد میں محکمہ داخلہ کا کردار نہایت اہم ہے لیکن ایکشن پلان کے تحت اہم اقدامات نہیں کئے گئے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا اسماعیلی بھائیوں کا قتل عام پاکستان کے خلاف جنگ ہے، سانحہ صفورا چورنگی کا بدلہ ضرور لیں گے۔ معصوم قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے اور سانحہ کراچی کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ سانحہ کراچی کے بعد ہمیں اب مزید سخت فیصلے کرنے ہونگے، دہشتگردوں نے ان لوگوں کو نشانہ بنایا جنہوں نے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کیا۔ دہشت گردوں نے انتہائی محب وطن اور پرامن لوگوں پر حملہ کیا۔ کراچی میں ہونے والی خونریزی انتہائی افسوسناک ہے، اسماعیلی کمیونٹی بڑی پرامن ہے۔ ہمارے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ دہشت گردی کے تمام راستے بند کرنے کے لیے اس قسم کے معاملات پر خصوصی توجہ دیں۔

اس میں بھی معلومات کا تبادلہ، جرائم پیشہ افراد پر کریک ڈاؤن اور خاص طور پر سزا یافتہ افراد کے بارے میں ایک ڈیٹا بیس کے قیام کا عمل مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگرچہ پولیس نے تمام صوبوں میں اسی قسم کے ڈیٹا بیس تیار کر رکھے ہیں لیکن ان کو مزید مؤثر بنانے، ان میں ہر قسم کی معلومات درج کرنے اور انہیں بروقت ایک دوسرے کو پہنچانے کی بھی ضرورت ہے کیونکہ اگر ڈیٹا بیس موجود ہوں اور ان کا مؤثر استعمال نہ ہو سکے تو ان کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ کراچی جیسے بڑے شہر کے لیے کیے گئے خصوصی انتظامات کو مزید بہتر، وقت کی ضرورت کے مطابق اور آئندہ آنے والے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ اگر حکومت نے توجہ جاری رکھی تو کامیابی کے امکانات روشن ہیں۔

Sajjad Ali Shakir
Sajjad Ali Shakir

تحریر : سجاد علی شاکر
sajjadalishakir@gmail.com
03226390480

Share this:
Tags:
Arrangements karachi more need pakistan Special time انتظامات بہتر پاکستان خصوصی ضرورت کراچی مزید وقت
Funeral Prayers
Previous Post سانحہ صفورا میں جاں بحق 44 افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، رقت آمیز مناظر
Next Post پیپلز پارٹی کے رہنماء شیخ عبدالرحمن کے چہلم میں پارٹی رہنمائوں کی شرکت
Karachi

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close