Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

خطبہ ٔ حجتہ الوداع

April 15, 2014 0 1 min read
Nouman Qadir
Love
Love

قارئین کے پر زور اصرار پر آج ہم امن کے حوالے سے چند باتیں ”فکرِ فردا ” کے ذریعے ”سُپر دِ قرطاس ” کریں گے جو دلوں کو جھنجھوڑنے اور سوچوں کی ایک نئی سمت متعین کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں حکومتی سطح پر قائم کی گئی امن کمیٹیاں محض خانہ پری کے طور پر کام کر رہی ہیں اور جو لوگ بھی امن کمیٹیوں میں اہم عہدوں پر برا جمان ہیں صرف اپنا ٹی اے ڈی اے کھرا کرنے کے لیے ”شو پیس ” کا کام دے رہے ہیں اگر امن کمیٹیوں کے ” پر دھان منتری ” مخلص ہوتے تو آج سو سائٹی امن و محبت کا گہوارا ہوتی ، راقم کثیر تعداد میں ایسے احباب کو ذاتی طور پر جانتا ہے جو امن کمیٹیوں میں رہ کر امن و امان کو بگاڑنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومتی سطح پر بھی ایسے ”ٹَٹ پونجوں ” کو ممبر یا عہدیدار نامزد کیا جاتا ہے جو محض ”افسر شاہی ” کی حاشیہ بر داری کرنے والے ہوتے ہیں ،خیر اس پر کبھی تفصیل سے بات ہو گی کہ امن کمیٹیوں کے لوگ ”اندر کھاتے ” کیا ” کار نامے ” سر انجام دیتے ہیں ہمارے ایک بہت ہی پیارے دوست ڈاکٹر اظہروحید کہتے ہیں کہ ”ہم میںسے ہر شخص ایک دوسرے کے حقوق کی امانتیں اٹھائے ہوئے ہے …

رجب تک ان امانتوں کو دیانت داری کے ساتھ حق داروں کو ہم لوٹانہیںدیتے ‘ ‘امن ِ عالم ایک خواب کاعالم رہے گا۔حق دار کو حق لوٹانا’ کسی قانون یا سزا کے ڈر سے نہ ہونا چاہیے … کہ دیانت داری قانونی تقاضے سے بہت پہلے ایک اخلاقی تقاضا ہے۔ نیت میں اگر خیانت دَر آئے ‘ توقانون میں ترامیم بھی دَر انداز ہوتی چلی جاتی ہیں۔ درحقیقت جب تک نیت میں دیانت کو جگہ نہیں ملتی … کسی حق دار کو اُس کی امانت نہیں ملتی۔ ایک بدیانت شخص اپنے اردگرد بہت سی محرومیوں کا باعث بنتاہے… اورچھوٹی چھوٹی محرومیاں ‘بڑے بڑے جھگڑوں کاسبب بن جاتی ہیں ۔

قیام ِ امن کاپہلا جنیوا … ایک فرد ہے ‘جسے ایڈریس کیے بغیر عالمی امن کا کوئی کنونشن کامیاب نہیں سکتا۔ فردکو پُرسکون کرنا’ معاشرے کو امن کی بنیاد فراہم کرناہے۔ حالت ِ امن کا قائم ہونا … کسی انقلاب کے برپا ہونے سے کم نہیں… اوریہ اِنقلاب سب سے پہلے ایک فرد کے قلب میں رُونما ہوتاہے ۔

ایک اور جگہ ڈاکٹر صا حب لکھتے ہیں کہ ”کوئی فرد ہویا قوم…جب تک احساسِ تفاخر سے باہر نہیں نکلتی… اَمن سلامت نہیں رہ سکتا۔ دوسروں سے بالا ہونے کا احساس خود کو قانون سے بالاترسمجھنے پر مجبور کر دیتاہے۔ احساسِ تفاخر ایک زعم کے سوااور کیاہے… اور کتابِ معنی میں زعم اور وہم … سراب کے ہم معنی ہیں۔زعم … حسب کا ہو یا نسب کا … حقیقت میں عالی ہونے کے باوجود… حقائق سے دُور لاپھینکتاہے۔ کسی زعم میں مبتلا انسان کہیں کانہیں رہتاوہ انسانوںکی دنیا سے دُور خود پسندی کے ایک ایسے جزیرے میں بن باس لے بیٹھتا ہے جہاں تنہائی اُسے مزید تنہاکر دیتی ہے ،زعم کیلئے نہ کوئی مرتبہ وعلم ہی دلیل ٹھہرتا ہے اور نہ دولت اور عقل ہی حجت قرار پاتی ہے۔مرتبہ ‘دولت ‘ علم اورعقل دراصل درجہ بدرجہ ذمہ داریوں کی دلیلیں ہیںاگرکوئی مرتبے میںعالی ہے تو وہ کمتررُتبے میں رہنے والوں کی خدمت کرے …اگرکوئی دولت میںدوسروں سے بڑھ کر ہے تووہ بڑھ کراپنی دولت میں غریبوںکو شامل کرے …اگرکوئی علم و عقل میں عالی ہے

Tolerance
Tolerance

تو وہ جاہلوں کی بے عقلی خندہ پیشانی سے برداشت کرے ۔ وہ جسے ہم اپنے سے کمتر سمجھتے ہیں اگر اُس کا وجودمٹ جائے تو ہم نامکمل رہ جاتے ہیں۔ہمارے وجود کی وحدت اس وقت تک مکمل نہیں ہوتی جب تک باہر موجود کثرت سلامت نہ ہو۔ اپنے سے کم رتبہ لوگوں کی سب سے پہلی خدمت یہ ہے کہ اُن کے ساتھ تواضع سے پیش آیا جائے ۔ تواضع … دوسروں کی عزت ِ نفس کا احترام کرنے کوکہتے ہیں۔ تکبر … دوسروں کی اَنا کواپنے مرتبے کے بوٹوں تلے روندتے چلے جانے کانام ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اپنے سے کم تر کا خیال رکھنے کی بظاہر چھوٹی چھوٹی مگر بباطن بڑی بڑی اسے ہی متوجہ کرتی ہیں جو اپنے حال اورماضی پر زعم سے نجات حاصل کرچکاہو۔نجات حاصل کرنے کیلئے خود سے لڑنا پڑتا ہے۔ گویا جدوّ جہد کا آغاز اپنے گھر سے ہوتاہے۔جو اَپنے اندرخود سے لڑتارہتاہے … مخلوقِ خدا اُس سے اَمن میں رہتی ہے …اور جو اپنے اندر شکست کھاجاتاہے ‘ اُس کی لڑائی باہر بازاروں اورچوراہوں پر آجاتی ہے

آج کل اِصلاح کے نام پراَمن کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔مشرق … مغرب کی اصلاح کرنا چاہتاہے اور مغرب … مشرق کو سبق سکھانا چاہتاہے … غالباً تہذیب کاکوئی سبق … حالانکہ سورج آسمان کا ہویا تہذیب کا … مشرق سے اُبھرتاہے اور مغرب میں غروب ہوتاہے۔ خود کو چھوڑ کر دوسروں کی اصلاح کرنے کے جنون میں مشارق و مغارب باہم متحارب رہتے ہیں۔درحقیقت خود کو اصلاح یافتہ سمجھنا بھی ایک درجۂ غرور ہے۔ دوسروں کی اصلاح کرنے کا دعویٰ کرنے والا خود اصلاح یافتہ ہونے کے زعم میں مبتلاہوتاہے ،اصولوں کی خاطر جنگ کرنے کا نعرہ بلند کرنے والا ایک بنیادی اصول کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوتاہے۔ اصولوں کی دنیا کا سب سے پہلا اصول امن ہے۔جو شخص اصول پسند ہوگاوہ سب سے پہلے اَمن پسند ہوگا۔ اصول انسانوں کوآسانیاں بہم پہنچانے کیلئے بنائے گئے ہیں … انسان اصولوں کی بھٹی میں جھونکنے کیلئے نہیں پیدا کئے گئے۔ انسانوں کی دنیا میں اَمن سے بڑھ کرکوئی راحت نہیں اور بدامنی سے بڑھ کر کوئی عذاب نہیں۔ مہذب اور غیر مہذب دنیا میں پہلا فرق اپنے معاشروں میں امن ِ عامہ کاقیام ہے… لیکن بندوق کے زور پرقائم کیا گیااَمن ِعامہ ہر وقت خطرے میںہے… اور علم اور شعور کی بنیاد پر قائم اَمن کی عمر کو خضر کی آشیرباد حاصل ہوتی ہے۔

جب کوئی طاقتور فرد یا قوم کوئی اصول وضع کرتی ہے تو اُس کی اصول پسندی دراصل اپنی طاقت کوتحفظ دینے کی تدبیر ہوتی ہے۔ اسی طرح کسی مغلوب فرد یا گروہ کے بنائے ہوئے اصول بالعموم کسی طاقت کے جبر کے ردّ عمل میں اپنائے جاتے ہیں ۔ ”اصولوں” کی بالادستی کی جنگ کامیاب ہوجانے کے بعد بھی اَمن کی ضمانت فراہم نہیں کرسکتی …کہ ایسی جنگ کے ما بعد کے منظر نامے میں ظالم مظلوم کی جگہ پرکھڑانظر آتاہے اور مظلوم ظالم کی جگہ پر … اورجنگ کسی نئے محاذ پر ‘کسی نئے نام اور نعرے کے ساتھ شروع ہوجاتی ہے ۔

بدامنی کی ایک بڑی وجہ بدگمانی بھی ہے … اوریہ وجہ جنگ کا بازار گرم کرنے اور رکھنے کی بے شمار وجوہات پیدا کرنے کا باعث ہے ۔ گھروں میں اسلحہ اور گوداموں میں بارود جمع نہیںہوسکتا جب تک دلوں میں ڈھیر ساری بدگمانی اکٹھی نہ کر لی جائے۔ بدگمانی کے اندھیرے میںانسان اپنے نادیدہ دشمنوں کے ساتھ نبرد آزما رہتاہے۔ گمان کی قوت ِ متخیلہ معدوم کوموجود کا لباس دے ڈالتی ہے۔ بدگمان انسان اپنے دشمن خود ایجاد کرتارہتاہے… اور تخلیق کے نام پر تخریب کا عمل جاری رہتاہے ۔ بد گمانی دودھاری تلوار ہے …ایک ہی وار میں دودِل زخمی کرتی ہے … پہلے اپنا اور پھر دوسرے کا… اور گمان کا یہ خود کش حملہ معاشرے میں بدامنی پھیلانے کاسبب ہے۔ شائد یہی وجہ ہے کہ بہت زیادہ گمان کرنے کو گناہ قرار دیاہے

اَمن کی تمنا ایک خواب رہے گی جب تک طاقتور کمزور کا احترام کرنے کی تہذیب سے آشنانہیں ہوجاتا۔ امن ِ عالم اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا’جب تک انسان دوسرے انسانوں کی عزت ِ نفس کوتقدیس اور تکریم کی نگاہ سے دیکھنے کا عادی نہیں ہو جاتا۔ دراصل جھگڑا شروع ہی اس وقت ہوتاہے جب کسی فریق کو شبہ ہوجائے کہ اس کی توہین کی جارہی ہے ۔ دوسروں کی توہین کرنے کا سبب … غرور ہوتاہے یا کوئی تعصب ۔ درحقیقت تعصب بھی ایک درجۂ غرور ہے … اپنی قوم قبیلے پر غرور… اپنے قبیلے کی زبان ‘ رنگ ‘ نسل اورتہذیب پر غرور!! ہر مغرور شخص دوسروں کی توہین کا مرتکب ہوتاہے ۔ جھگڑا ختم کرنے کا ایک تیر بہدف نسخہ یہ ہے کہ دوسرے فریق کو ہر طریقے سے یہ باور کروادیا جائے کہ وہ قابل ِ عزت ہے۔ اپنی اَناکا بت منہ کے بل گِرا دیا جائے تو جھگڑا کھڑانہیں ہوتا۔ جھگڑا ہمیشہ اپنی اَنا کا گھوڑا آگے بڑھانے پر ہوتاہے …یہی” پہلے ” والا جھگڑا آج بھی قوموںاور قبیلوں کے درمیان جنگ کا باعث ہے ۔فرد ‘فرد کا اور قوم’ قوموں کااِحترام کرنا سیکھ لے … عالمی اَمن قائم ہوجائے گا۔ بصورتِ دیگر ‘اَمن … بقول حضرت واصف علی واصف …دوجنگوںکے درمیان وقفے کانام رہے گا۔

انسان عظیم ہے …اِ سلیے اس کیلئے طاقت کا حصول ہی کافی نہیں … اِسے عظمت بھی چاہیے۔ کسی عظمت کے بغیرطاقت ‘ غرور کا ایک ابوالہول ہے۔غرور مہذب دنیامیں غیر مہذب ہونے کاایک چلتاپھرتااشتہار ہے۔ طاقت اپنی عظمت کو نہ پہنچے تو بجائے عزیمت کے ہزیمت کوپہنچتی ہے۔ طاقت میں عظمت اُس وقت آتی ہے ‘جب یہ جھکنے کا فن سیکھ لیتی ہے۔ طاقت کی عظمت ‘ اِس کا عجز ہے۔ عجز’ علم ہے… تکبر’جہالت !!

علم روشنی ہے … مگر یہ جس قندیل سے نکلتی ہے اسے محبت کہتے ہیں۔ سب سے بڑا علم
محبت کی قندیل سے تعلق قائم کرناہے … اور سب سے بڑاجہل’ شمعِ محبت سے رُوگردانی کرناہے۔ محبت سے محروم ہونا … علم سے محروم ہوناہے۔محبت سے محروم انسان تعصب اور جہالت کے اندھیروں میں بھٹکتا رہتاہے۔ محبتوں اور محبوبوں کامنکر ‘ جاہل ِ مطلق ہوتاہے۔ محبت ایک ولایت ہے … اور یہ ولایت انہیں عطاہوتی ہے جو ہر غرض سے پاک ہوتے ہیں۔ بے غرض انسان حالتِ امن میں ہوتاہے اور اُس سے اَمن ِ عالم کوکوئی خطرہ نہیںہوتا۔ نفرت ‘ حسد ‘بغض اور کِبر… انسانی نفس کی متفرق اور متکثراغراض ہیں … اور انہی اغراض ومقاصد کا ٹکرائو ‘جنگ کا طبل ہے ،محبت … وحدت ہے، نفرت… تکثیر … بلکہ وحدت کی تکفیر! محبت جمع کرتی ہے … نفرت … تقسیم … بلکہ تقسیم در تقسیم ۔نفرت … بھائیوں کے درمیان پہلے دیوار کھینچتی ہے … پھر تلوار !!وسائل پر تصرف کی اندھی خواہش انسان کو طاقت کی لاٹھی گھمانے پر مجبور کر دیتی ہے۔ اپنے اندر قناعت اور سکون کی دولت سے محروم ہوجانے کے سبب افراد اور اقوام ایک دوسرے کے ساتھ بے سمت اور بے مصرف مقابلے میں مصروف ہیں …یہی مقابلہ مجادلے سے ہوتاہوا مقاتلے تک پہنچتاہے۔

طرفہ تماشا یہ کہ ہم نے باہم مقابل اور متحارب رہنے کانام ”عمل ” رکھ لیا ہے۔ گویا ہماری ”عملی زندگی”… عملی طور پر مسلسل جنگی جنون میں مشغول رہنے کانام ہے ۔ جنگی جنون میں مبتلا ہونا … شعور سے نکل کر شور اور شورش میں مبتلا ہونا ہے ۔ قوموں کے درمیان وسائل پر جھگڑاتصادم کی شکل اختیار کر لیتاہے… اور تصادم میں سب سے پہلے جس چیز کا خون ہوتاہے ‘ وہ انسانی وقار ‘ عقل اور شعورہے۔ جب تک حالت ِ اَمن اندر نافذ نہ ہو … باہر اَمن کی حالت کا نفاذ ممکن نہیں۔ باالفاظِ دیگر جنگ وجدل سے نجات’ خواہش سے نجات حاصل کئے بغیر ممکن نہیں۔

اَمن … امان دئیے بغیر ممکن نہیں … اور اَمان ایک طاقتور ہی کمزور کو دے سکتا ہے … یوں قیام ِامن کی ذمہ داری ہمیشہ طاقتور کے سرہی رہے گی۔ اَمان… معافی اورخدمت کی طرح غیرمشروط ہوتا ہے۔ مشروط امان کو باجگزاری کہتے ہیں… اورمشروط خدمت کا نام تجارت ہے۔ اَمن کا قیام اس وقت تک نہیں ہوسکتا جب تک طاقت کی تلوارکو تہذیب کی نیام میں ڈالنے کی تمنا بیدار نہیں کر دی جاتی ہے ۔

اَمن کاخرمن… بِیا کاگھونسلہ ہے … برداشت اور رَواداری کا تنکا تنکا جمع کرنے سے بنتاہے۔ ایک شعلۂ استکبار … اَمن کے خرمن کو جلاکر راکھ کر دیتاہے۔اِسلام … امنکا سلام ہے ‘مخلوق کے نام ! السّلامُ علیکم… سلامتی کا پیغام ہے … اگر کوئی قبول کرے!!کتنی بڑی رحمت کابادل انسانیت کے سروں پر اُمڈآیا تھا اُس روز… جب رنگ’ نسل اورزبان کے تعصبات یک قلم مٹی میں ملا دیئے گئے تھے … جبلِ رحمت پررحمت ِ عالم مجسم ہو گئی تھی… پوری انسانیت کیلئے پیغام ِ رحمت … امن ‘ سکون اور سلامتی کا پیغام ‘عرفات کی فضائوں اور ندائوں کو عطر بیز کر رہا تھا۔ عالمِ انسانیت میں یہ کس شان کی وحدت تھی اور کیسی وحدت کی شان تھی کہ رنگ ‘ نسل اور زبان کے فخرو مباہات اور تعصبات… وقوفِ عرفات کے روز موقوف ہو گئے۔ اِستحصال کا ہر ممکنہ پہلو قلم زد کر دیا گیا… سُودکاتمام کاروباربلاتخصیص ِسُود وزیاںختم کردیا گیا۔اَمانتوں کو اُن کے حقداروں تک پہنچانے کاحکم فی الفورنافذ کردیاگیا۔ آج اِنسانی مذاہب کی تاریخ نے اپنے صفحات میں ایسی لبرل بات محفوظ کرلی ‘ جو کُل عالمِ اِنسانیت کیلئے یکساں قابلِ قبول بھی ہے اور قابلِ عمل بھی ! بانی ٔ دینِ مبین ۖایک عام مسلمان کی جان’ مال اور آبرو کو ہر مقدس دن ‘ مقدس مہینے اور مقدس شہر کی طرح محترم قرار دے رہے ہیں۔ اس سے پہلے انسانی لہو معبدوں کی حرمت پر بہتا چلا آیاتھا۔آج دُنیا ئے عالم کے مذاہب کی تکمیل اِس بات پر ہو رہی ہے کہ انسان کی حُرمت اُولیٰ ہے … انسان کی تکریم اَولیٰ ہے ۔ آج فکر ِ انسانی کو نیا رُخ دیا جاتاہے … انسان مقدم ہے اور ہر وہ چیز مؤخر … جو انسان کی تکریم کی راہ میں حائل ہے … یہاں تک کہ نماز باجماعت حاصل کرنے کیلئے بھی دوڑ کر شامل ہونے کی ممانعت ہے …کہ دوڑ خواہ کیسی ہی ہو’ اِنسانی وقارکے منافی ہے۔

خطبہ ٔ حجتہ الوداع ہر دورمیںپوری انسانیت کیلئے اَمن کاپیغام ہے ۔ یہ اَمن وسلامتی کا پیغام’ اَمن ِ عالم کی ضمانت ہے … اُس ذات کی طرف سے ‘جو رحمت اللعالمین ۖہے …محبو ب ِ ۖربّ العالمین ہے۔ اِس لیے جو قوم بھی اِس پیغامِ اَمن کو … جس کی روح امانت ‘ دیانت ‘ انصاف اور انسان کی قدر شناسی ہے… اپنی روحِ عمل کا حصہ بنائے گی ‘وہ اَمن و سلامتی کے ثمرات سمیٹ لے گی !تب تک کے لیے اجازت ، کل کسی نئے موضوع کے ساتھ آپ سے ملاقات ہو گی ، اللہ حافظ !

Nouman Qadir
Nouman Qadir

تحریر ! نعمان قادر مصطفائی /فکرِ فردا03314403420

Share this:
Tags:
bye full humanity message Peace round speech انسانیت پوری پیغام دور
Sardar Adnan Khurshid
Previous Post بھمبرکی خبر 15/4/2014
Next Post تلہ گنگ کی خبریں 15/4/2014

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close