Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

جاسوس جیمز ایبٹ کا ایبٹ آباد

September 19, 2020 0 1 min read
Abbottabad
Abbottabad
Abbottabad

تحریر : نجیم شاہ

ہزارہ ڈویژن کے صدر مقام اور خیبرپختونخواہ کے اہم شہر ایبٹ آباد کو بسانے اور اِس شہر کے نام کی وجہ تسمیہ بننے والا جیمز ایبٹ دراصل ایک جاسوس تھا۔ 1807ء کو انگلستان میں پیدا ہونیوالا جیمز ایبٹ ایک مشہور فوجی تھا تاہم وہ ہزارہ میں بحیثیت جاسوس داخل ہوا اور بعد ازاں اپنی گرانقدر خدمات کے صلے میں ڈپٹی کمشنر بنا دیا گیا۔ جیمز نے ابتدائی تعلیم بلیک ہیتھ سے حاصل کی، ایڈس کومب میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد بنگال آرٹلری میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ 1823ء کے آخر میں ہندوستان پہنچا، لارڈ کمبریئر کی سرکردگی میں دسمبر 1825ء میں بھرت پور کے محاصرے میں شامل ہو کر پہلی دفعہ کسی جنگ میں حصہ لیا۔ 1835ء سے 1836ء تک وہ آگرہ میں مالیے کے سروے کے کام پر متعین رہا۔ 1838ء میں اُس نے سندھ فوج میں شامل ہو کر سرجے کین کی سرکردگی میں قندھار کی طرف پیشقدمی کی۔

وہاں سے اُسے میجر ڈی آر کی ناڈ کے نائب کی حیثیت سے ہرات بھیج دیا گیا۔ دسمبر 1939ء میں جیمز کو کھیوا بھیجا گیا تاکہ وہ ریاست کے خان کے قبضے میں قید روسی فوجیوں کو چھڑانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ جیمز قیدیوں کے تبادلے میں مدد دینے کیلئے روس روانہ ہو گیا۔ کیسپیئن جانے کیلئے جب وہ ساحل سمندر پہنچا تو اُس کی مختصر سی نفری پر کوساک قبیلے کے بریگیڈ نے حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے جیمز ایبٹ کو روسی سمجھ کر نہ صرف بُری طرح پیٹا بلکہ سامان بھی لوٹ لیا گیا۔ ایک خمدار تلوار نے اُس کے دائیں ہاتھ کی ایک اُنگلی اور بائیں ہاتھ کی نصف اُنگلی شدید زخمی کر دی۔ وہ اٹھارہ دن تک کساکوں کے پاس قید رہا بعد ازاں اُسے رہا کرانے کیلئے قید کرنیوالوں کو رشوت دی گئی۔ رہائی کے بعد اُسے روسی قلعے میرو الیگز ینڈر فکسی لے جایا گیا جہاں ایک ڈاکٹر نے اُسکے زخم کا علاج کر کے متاثرہ اُنگلی کاٹ دی۔

کیسپیئن کو عبور کر کے وہ بغیر کسی مزید حادثے کے ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ پہنچ گیا جہاں قیدیوں کے تبادلے کی گفتگو نتیجہ خیز رہی۔ 1840ء میں برطانیہ جاتے ہوئے جیمز ایبٹ کو سیکرٹری خارجہ لارڈ پامرسٹن نے شکریئے کا پیغام بھیجا اور زخموں کی بناء پر اُسے پنشن دے دی گئی۔ 1841ء میں وہ ہندوستان واپس آ گیا۔ مرواڑہ اور اندور میں خدمات انجام دینے کے بعد 1846ء میں اسے لاہور ریذیڈینسی سے منسک کر دیا گیا۔ ہزارہ چونکہ تحت لاہور کے زیر اثر تھا لہٰذا اُسے پنجاب اور کشمیر کے درمیان سرحد کی حد بندی پر بھیجا گیا۔ مئی 1847ء تک وہ ہزارہ کی سرحد پر اپنے کام کی تکمیل میں مصروف تھا۔ یہاں سے واپس لاہور گیا اور پھر 1848ء میں بحیثیت جاسوس ہزارہ میں داخل ہوا۔ جیمز کو اُس کا پسندیدہ کام جاسوسی تفویض کیا گیا، وہ اپنی زندہ دِلّی، پُرجوش طبیعت، گرمجوشی اور سخاوت کے باعث بہت جلد ہی اہلِ ہزارہ کا دِل جیتنے میں کامیاب رہا۔ ”دی گزیٹیئر آف ہزارہ” کے مصنف نے جیمز ایبٹ کو باقاعدہ جاسوس تو نہیں لکھا لیکن اُسکے جو کارنامے بیان کئے ہیں وہ جاسوس ہونے کا اِشارہ دیتے ہیں اور حقیقت میں بھی وہ جاسوسی کے مشن پر گامزن تھا۔

جیمز سے قبل نکلسن ہزارہ میں کافی عرصہ تک جنگلوں اور دیہاتوں میں بوڑھے بزرگ کے بھیس میں زندگی بسر کرتا رہا۔ پنجاب میں اُسے ”شیر پنجاب” کہا جاتا تھا اور ہزارہ میں تو اُس نے بزرگی کے وہ جوہر دکھائے کہ لوگ باقاعدہ اُسکی پوجا کرنے لگے تھے۔ کہتے ہیں کہ ہزارہ میں ایک فرقہ ایسا بھی پیدا ہو گیا تھا جسے ”نکلسنی فرقہ” کہا جاتا تھا۔ اس فرقہ کے لوگ نکلسن کو اپنا گرو سمجھ کر اُس کی پوجا کرتے تھے۔ یہ ایک کرخت چہرے والا اِنسان تھا، اُس کی لمبی اور نوک دار داڑھی تھی۔ جب یہ شخص ہزارہ اور پنجاب میں خفیہ کام سرانجام دے چکا تو پھر وہ بزرگی کا بھیس اُتار کر اپنے اصلی روپ میں ظاہر ہوا۔ اب وہ اپنی اصل شکل و صورت میں ایک نوجوان تھا۔ انگریزوں نے اُس کی خدمات کے صلے میں اُسے پہلے تو بنوں کا ڈپٹی کمشنر بنایا اور پھر بعد میں پشاور کا ڈپٹی کمشنر رہا۔

جیمز ایبٹ نے سکھوں کے دور میں جبکہ سکھ ہزارہ میں حکمران تھے ہزارے آ کر اپنے مشن کا آغاز کیا۔ یہ بھی بزرگوں کے بھیس میں شروع شروع میں نمودار ہوا اور کبھی مستانے کی صورت میں اُس نے اپنے مشن کی تکمیل کیلئے دِن رات کام کیا۔ اُس نے ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور سمیت ہزارہ کے دیگر علاقوں میں اپنا اثرورسوخ قائم کرنے میں مختلف بہروپ اختیار کئے۔ کبھی یہ فقیروں اور کبھی مستانے کی صورت میں نمودار ہوتا۔ یہ محض بچوں میں بچہ اور بڑوں میں بڑا بن کر ظاہر ہوتا۔ بچوں میں یہ ”ایبٹ کاکا” اور بڑوں میں ”کشن کاکا” کے نام سے مشہور ہوا۔ اُس کی لمبی مصنوعی داڑھی تھی۔ انگریزی اس کی اپنی زبان تھی لیکن وہ ہندکو، پنجابی، پشتو، اردو ہندی زبانیں بھی بول لیتا تھا۔ ہزارہ کے لوگ جیمز کو بزرگ سمجھ کر بڑے ہی ادب سے اُس کا نام لیتے تھے۔ افغانیوں کے لباس میں ملبوس جیمز کی جیبیں اکثر مٹھائیوں سے بھری رہتی تھیں۔ وہ گائوں گائوں جا کر بچوں کو اکٹھا کر لیتا اور اُن میں مٹھائیاں تقسیم کرتا۔ کہتے ہیں کہ جب سکھوں اور مشوانیوں کا مقابلہ شروع ہوا تو جیمز ایبٹ نے مشوانیوں کو کہا کہ قدرت نے مجھے تمہاری مدد کیلئے بھیجا ہے اگر تم چاہو تو مَیں تمہارے درمیان رہ کر تمہاری مدد کروں۔ مقامی لوگ اُسے اپنا ہمدرد سمجھ کر اُس کی ہاں میں ہاں ملاتے تھے۔

جب اسے خبر ملی کہ دیوان کرم چند کی سرکردگی میں جموں سے آنے والی فوج ڈھونڈوں اور کڑلال کے علاقوں میں شکست سے دوچار ہو چکی ہے تو وہ معائنے کی غرض سے مانسہرہ گیا۔ اس کے علاوہ وہ مانسہرہ کے قلعے میں بھی گیا۔ مانسہرہ تحصیل کے دورے کے دوران اُس نے گڑھی حبیب اللہ کے مقام پر وینس ایگنیو سے ملاقات کی اور اُس سے ڈھونڈ اور کڑلال کے علاقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ ہزارہ کے لوگ تو یہ چاہتے تھے کہ کسی طرح سکھوں سے نجات ملے مگر اُنہیں کیا معلوم تھا کہ وہ ایبٹ کی کوششوں کے ذریعے سکھوں کے ہاتھوں سے نجات پانے کے بعد ایک ایسی قوم کے غلام بنائے جانے والے ہیں جو سکھوں سے بھی زیادہ اُن پر جابرانہ طریقے سے حکومت کرینگے۔

سرہنری لارنس کی رائے کے مطابق وہ ایک سچے نائٹ کی طرح مہم جو، لڑکیوں کی طرح شریفانہ سوچ، وعدے کی پاسداری اور پُرجوش جذبات کا حامل شخص تھا جو اپنے دوستوں اور ملک کی خاطر ہر قربانی دینے کیلئے تیار رہتا۔ کہتے ہیں کہ جیمز ایبٹ نے یہاں کے عوام میں اِتنا اثرورسوخ حاصل کر لیا تھا کہ وہ اُن سے ہر بات منوا سکتا تھا حالانکہ یہ وہی علاقہ ہے جہاں سکھ کبھی قابو نہ پا سکے۔ جیمز ایبٹ نے صرف ایک سال کے مختصر عرصہ میں یہاں کے عوام کو اپنا گرویدہ بنا لیا تھا۔ جب انگریزی اقتدار ہزارے پر چھا چکا تو جیمز ایبٹ کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اُسے یہاں کا پہلا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا۔ جیمز ایبٹ نے جس جنگل میں اپنے کارناموں کے دوران کافی دِن فقیرانہ بھیس میں صوفی بن کر گزارے تھے وہاں ایک بستی کی بنیاد ڈالی جو ایبٹ آباد کے نام سے مشہور ہے۔

سر اولف کیرو جو انگریز دور میں صوبہ سرحد (موجودہ خیبر پختونخواہ) کے گورنر بھی رہ چکے ہیں اپنی کتاب ”دی پٹھان” میں دبے لفظوں میں اِس حقیقت کو بے نقاب کرتے ہیں کہ ”ہمارے ملک سے آئے ہوئے پیش روئوں نے سو سال پہلے اس علاقے میں کام کرنے کا بیڑہ اُٹھایا تھا جو پیش رو سکھوں کے عہد میں اور کولن کیمبل سے پہلے آئے تھے۔ اُنہوں نے اندازہ لگا لیا تھا کہ یہاں کام محض فوج کے بس کی بات نہیں ہے۔” اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ انگریزوں نے سرحدی علاقوں میں بہت پہلے سے سیاحوں، پیروں اور فقیروں کے بھیس میں اپنے جاسوسوں کو بھیج کر اس علاقے کے نشیب و فراز سے آگاہی حاصل کر لی تھی۔ اِنہی جاسوسوں میں سے ایک جیمز ایبٹ بھی تھا جو بعد ازاں اپنی خدمات کے عوض ڈپٹی کمشنر ہزارہ بنا دیا گیا جن کی بطورِ ڈپٹی کمشنر تعیناتی کا دورانیہ 1849ء سے 1853ء تک ہے۔ بعد میں 1894ء میں اُسے برطانوی حکومت میں کلیدی عہدے کے سی بی پر تعینات کیا گیا۔ جیمز ایبٹ نے 6اکتوبر 1896ء کو 89سال کی عمر میں آئل آف ویٹ (انگلینڈ) میں وفات پائی اور گلڈ فولڈ مقیرہ میں مدفن ہوئے۔

Najeem Shah
Najeem Shah

تحریر : نجیم شاہ

Share this:
Tags:
abbottabad character education soldiers spy ایبٹ آباد تعلیم جاسوس فوجیوں کردار
Essay Writing & Painting Competition
Previous Post الخدمت فاؤنڈیشن وسطی پنجاب کے زیرِ اہتمام یتیم بچوں کے مابین مقابلہ مضمون نویسی اور فن مصوری کا انعقاد
Next Post تحریک انصاف کے رہنماء سمیر میر شیخ کا لیاری کے مختلف علاقوں کا دورہ
Visit

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close